ویراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، انٹرنیشنل کرکٹ میں پورے کیے تیز ترین 25 ہزار رنز

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2023, 9:08 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی جب بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔ دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ویراٹ کوہلی نے دوسری اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 25000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ویراٹ ایسا کرنے والے ہندوستان کے دوسرے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے تیز ترین 25 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 25000 رنز سب سے کم 549 اننگز میں 53.7 کی اوسط سے مکمل کیے ہیں۔ بتا دیں کہ اپنی دوسری اننگز میں ویراٹ نے 31 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ کوہلی جو اچھی بلے بازی کر رہے تھے، انہیں ٹوڈ مرفی نے اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔

کنگ کوہلی نے اتوار کو دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہندوستان کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ہندوستان کی دوسری اننگز کے 12ویں اوور میں، کوہلی نے ناتھن لیون کے اوور کی پہلی گیند پر لانگ آن کی طرف چوکا لگا کر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 25,000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

ویراٹ کوہلی 25000 رنز مکمل کرنے والے ہندوستان کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل صرف سچن تندولکر جنہیں کرکٹ کا ’بھگوان‘ کہا جاتا ہے، یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سچن نے بین الاقوامی کرکٹ میں 782 اننگز میں 48.5 کی اوسط سے 34357 رنز بنائے ہیں۔ سچن اور ویراٹ کے علاوہ دنیا کے دیگر بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگکارا، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں 25000 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔