وجئے ہزارے ٹرافی میں ریتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں لگا دیئے 7 چھکے، طوفانی ڈبل سنچری بھی کی مکمل

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2022, 10:44 PM | اسپورٹس |

احمد آباد،28؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڈ نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پیر کے روز ایک اوور میں ریکارڈ 7 چھکے لگائے، یہ کارنامہ لسٹ اے کرکٹ میں پہلی بار ہوا۔ اتنا ہی نہیں، گائیکواڈ نے اتر پردیش کے خلاف وجئے ہزارے ٹرافی کوارٹر فائنل مچی میں مہاراشٹر کے لیے ناٹ آؤٹ 220 رن بھی بنا ڈالے۔ میچ میں مہاراشٹر کی کپتانی کر رہے گائیکواڈ نے اننگ کے 49ویں اوور میں (7 چھکے مارنے کی) یہ کامیابی حاصل کی۔ یہ اوور اتر پردیش کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شیوا سنگھ نے پھینکا تھا جس میں گائیکواڈ نے میدان کے چاروں طرف چھکے لگائے۔ مجموعی طور پر اس اوور میں 43 رن بنے۔

ایک اوور میں 7 چھکے اس لیے لگ گئے کیونکہ 49واں اوور پھینکنے والے شیوا نے ایک نو بال بھی ڈالی تھی، اور اس پر بھی گائیکواڈ نے لانگ آن پر چھکا لگا دیا۔ اس چھکے کے ساتھ ہی گائیکواڈ نے لسٹ اے کرکٹ میں 153 گیندوں میں اپنی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔ گائیکواڈ نے آخر تک ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 159 گیندوں پر 220 رن بنائے۔ اس میں 10 چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔ مہاراشٹر نے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 330 رن کا اسکور بنایا۔ اس میں 58 رن تو آخر کے دو اوور میں ہی بنے۔ ایک اوور میں 7 چھکے کھانے والے گیندباز شیوا نے اپنے 9 اوورس میں 88 رن دیئے اور انھیں ایک وکٹ بھی حاصل نہیں ہوا۔

اگر دیکھا جائے تو مہاراشٹر کی بلے بازی پوری طرح سے وَن مین شو رہی۔ ایسا اس لیے کیونکہ گائیکواڈ کے علاوہ باقی بلے بازوں نے 142 گیندوں پر صرف 96 رن بنائے۔ قابل ذکر ہے کہ 25 سالہ گائیکواڈ وجئے ہزارے ٹرافی کے موجودہ سیزن میں ڈبل سنچری تک پہنچنے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے تمل ناڈو کے نارائن جگدیسن نے بنگلورو میں اروناچل پردیش کے خلاف 277 رن بنائے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...