بھٹکل  ویجی لنس محکمہ کی طرف سے بدعنوانی اور رشوت خوری مخالف مہم : ریلی کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd November 2018, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)3نومبر بروز سنیچر کو شہر میں انسداد بدعنوانی دستہ (اینٹی کرپشن بیورو) کاروار کی جانب سے ویجی لنس بیداری ہفتہ 2018کی مناسبت سے افسران اور طلبا پر مشتمل ریلی نکالی گئی ۔

شہر کی دی نیو انگلش اسکول میں ویجی لنس دستہ کے ڈی وائی ایس پی  گریش ایس وی نے  ریلی کو ہر ی جھنڈی دکھائی ۔ شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے طلبا ریلی میں کئی ایک طلبا نے رشوت خوری اور بدعنوانی کی مخالفت والے پلے کارڈ تھامے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے نیوانگلش اسکول پہنچ کر جلسہ میں منتقل ہوئی ۔ جہاں ڈی وائی ایس پی گریش نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بدعنوانی اور رشوت خوری کا ازالہ کرتے ہوئے ایک نئے بھارت کی تعمیر کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد طلبا کو رشوت خوری اور بدعنوانی کے خلاف حلف دلوایا گیا ۔ اے سی بی انسپکتر رمیش، بی ای اؤ منجی ایم آر ، شری گرو سدھیندرا کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔