بھٹکل ہیبلے پنچایت حدود کے عوام کے لئے اب راحت کی خبر؛ کچروں کی نکاسی کی گاڑی کا آج ہوا افتتاح؛ علاقے کی لوگوں کی کوششیں رنگ لائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th February 2019, 1:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/فروری (ایس او نیوز)   ہیبلے حدود میں کچروں کو گھر گھر جاکر اُٹھانے کی گاڑی  کا  آج پیر کو  ہیبلے پنچایت میں  افتتاح کیا گیا  جس کے ساتھ ہی  ہیبلے، جامعہ آباد، حنیف آباد اور مدینہ کالونی سمیت پاس پڑوس کے علاقوں  کے عوام  کو کچروں  سے  راحت ملنے کی توقع ہے۔ 

حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن، مدینہ ویلفئیر سوسائٹی سمیت اطراف کے دیگر ادارے و  اسپورٹس سینٹرس کافی عرصہ سے سرکاری حکام کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے علاقہ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے حد درجہ کوششوں میں مصروف تھے، اور سڑکوں کے اطراف کچروں کے ڈھیر جمع ہونے پر حکام کو متوجہ کراتے رہے تھے، ایسے میں اسی علاقہ میں واقع بھٹکل ویمن سینٹر کی جانب سے  ہیبلے پنچایت کو ایک گاڑی  عطیہ کرنے کے بعد  ان سبھوں کی کوششیں رنگ لاتی نظر آرہی ہیں۔ سبھی کاغذی کاروائیوں کے بعد متعلقہ  گاڑی کا آج    ہیبلے پنچایت صدر این ڈی موگیر نے ربن کاٹتے ہوئے   افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  بھٹکل ویمن سینٹر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی ہیبلے پنچایت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔

ہیبلے پنچایت حدود کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے  این ڈی موگیر نے  کہا کہ متعلقہ گاڑی کے ذریعے آئندہ  گھر گھر جاکر کچروں کو جمع کیا جائے گا، لیکن عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ بھی پنچایت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور سوکھا کچرہ الگ اور گیلا کچرہ الگ کرکے  اپنے گھروں سے باہر لاکر  رکھیں، کمپاونڈ والے گھروالوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کمپاونڈ سے باہر کچروں کو لائیں اور متعلقہ گاڑی والوں کے حوالے کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ کسی بھی معاملے میں گاڑی پر کچروں کو جمع کرنے والے اہلکاروں  سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں، کوئی بھی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں سیدھے ہیبلے پنچایت دفتر آکر اپنی شکایت پیش کریں۔

این ڈی موگیر صاحب نے اُن لوگوں کو متبنہ بھی کرایا کہ اب گھر گھر جاکر کچروں کو جمع کرنے کا کام شروع ہونے کے بعد سڑکوں کے اطراف کچروں کو پھینکنے  کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور اپنے علاقوں کو کچروں سے پاک و صاف رکھنا چاہئے، اس تعلق سے آئندہ اگر کچرہ سڑکوں کے اطراف پھینکا گیا تو پھر پنچایت کچرہ پھینکنے والوں اور جن جگہوں پر کچرہ پھینکا جاتا ہے، اُس  کے اطراف رہنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہوگی۔

این ڈی موگیر نے کچروں کی نکاسی کے لئے گاڑی کی شروعات پر ہیبلے پنچایت کے تمام اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تعلق سے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون پیش کیا تھا۔ اس موقع پر ہیبلے پنچایت کے نائب صدر جناب اِبّو علی سمیت دیگر تمام اراکین موجود تھے۔سماجی کارکنان میں مولانا عرفان ایس ایم ندوی، عبدالسمیع کولا، آفتاب دامودی و دیگر  بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔