بھٹکل میں مہرشی والمیکی جینتی پروگرام : وید اور پران کسی ایک طبقے تک محدود نہیں : جئے شری موگیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2019, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مہرشی والمیکی نے سماج میں مساوات، بھائی چارگی ، آپسی اعتماد ، پیار و محبت پیدا کرنے والے مہان شخصیت تھے۔ وید اور پران کسی بھی ایک طبقے تک محدود نہیں ہونے کا اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت ، بھٹکل میونسپالٹی ، پٹن پنچایت جالی اور محکمہ سماجی فلاح و بہبودی کے اشتراک سے اربن بینک ہال میں منعقد ہ مہرشی والمیکی جینتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ ڈاکٹر اور ادیب آر وی صراف نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے والمیکی کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ گونڈ سماج کے منگلا گونڈ نے بات کرتےہوئے کہاکہ والمیکی  برہمن نہیں تھے ، وہ سماج کا رخ موڑنے کے لئے منووادیوں کی سازش ہے۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈائس پر بھٹکل اے ایس پی نکھیل، بی ای او منجی، گونڈ سماج کے بسویا ماستی گونڈ، لیمپس سوسائٹی صدر ناگیا گونڈسمیت کئی لوگ موجود تھے۔ مکتا اور ساتھیوں نے پرارتھنا پیش کی۔ سماج کلیان کے افسر گیتا ہیگڈے نے استقبال کیا تو محکمہ صحت عامہ کے ایریا دیواڑیگا نے نظامت کی اور شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...