این سی ٹی ای سے توثیق نہ کروانے کا شاخسانہ؛ ضلع شمالی کینرا کی 2بی ایڈ کالج کی اجازت ہوگئی منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2020, 12:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 28/جنوری (ایس او نیوز)نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن (این سی ٹی ای) سے توثیق نہ کروانے پر ضلع شمالی کینرا کی 2بی ایڈ کالجوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اجازت نامہ منسوخ کیے جانے والے کالجوں کے نام سؤکھیا کالج ّآف ایجوکیشن بھٹکل اور کینرا ویلفیئر ٹرسٹ بی ایڈ کالج بتائے گئے ہیں۔ دھارواڑ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کالجوں کو این سی ٹی ای کی طرف سے توثیق نہیں ملی ہے اس لئے طلبہ ان کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔ اگر اس کے باوجود کوئی ان کالجوں میں داخلہ لیتا ہے تو اس سے ہونے والے نقصان کے لئے وہ خود ذمہ دار ہوگا۔

نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی معیار کو بہتربنانے کے لئے کچھ قوانین وضوابط وضع کیے ہیں جس کی پوری طرح پابندی کرنے پر ہی ٹیچرس ٹریننگ کالجوں (بی ایڈ) کی توثیق کی جاتی ہے۔اب بی ایڈ کا کورس دو سالہ کردئے جانے کی وجہ سے کسی بھی بی ایڈ کالج میں پڑھانے کے لئے 14لیکچررس  موجود رہنا لازمی ہے۔طالب علموں کو عمدہ اور معیاری تعلیم دینے جیسا ماحول، جگہ، عمارت اور دیگر سہولتیں دستیاب رہنی چاہیے۔تمام بی ایڈ کالجوں کے لئے لازم ہے کہ ہر سال این سی ٹی ای سے توثیق حاصل کرکے یونیورسٹی کو اس کی اطلاع دیں۔

 لیکن بھٹکل اور ڈانڈیلی کے ان2 کالجوں کی جانب سے یونیورسٹی کو توثیق شدہ دستاویزا ت فراہم نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے ان کالجوں کا اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔چونکہ ڈانڈیلی کے کالج میں 2018-19کے تعلیمی سال کے لئے طلبہ داخلہ ہوچکا ہے اس لئے ان طلبہ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے صرف ان طلبہ کو تیسرے اور چوتھے سیمسٹر کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف بھٹکل کے سؤکھیا کالج میں 2018-19اور2019-20کے لئے بھی طلبہ کو داخلہ دیا جاچکا ہے۔ اب کالج کا اجازت نامہ منسوخ ہوجانے سے یہ طلبہ بری طرح پھنس گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سؤکھیا کالج کے ذمہ داروں کو این سی ٹی ای سے توثیق کیے گئے دستاویز یونیورسٹی تک پہنچانے چاہیے تھے، جس میں وہ ناکام رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے طلبہ مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

  کیا ہائی کورٹ سے اسٹے ملا ہے؟:    بھٹکل کالج کے پرنسپال کا کہنا ہے کہ ”این ٹی سی ای کی جانب سے توثیق منسوخ کیے جانے کے حکم پر دہلی ہائی کورٹ سے اسٹے مل گیا ہے۔ دھارواڑ یونیورسٹی کے ذمہ داران کو دہلی ہائی کورٹ سے لیے گئے اسٹے آرڈر کی نقل فراہم کردی گئی ہے۔ اس کے بعد بھی یونیورسٹی کی جانب سے کالج کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ لیکن طلبہ کو اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...