کورونا معاملات کو لے کر بھٹکل لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کاروار ایس پی کا بھٹکل دورہ؛ تعلقہ اسپتال پہنچ کر بھی لیا جائزہ؛ کل کریں گے مشتبہ مریضوں کو انجمن ہوسٹل میں منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2020, 2:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/مارچ(ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا متاثرین کی سنگین صورتحال کے بعد لاک ڈاون کا جائزہ لینے اور حفاظتی انتطامات  کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنے ضلع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے آج پیر کو بھٹکل کا دورہ کیا ، پولس کو ضروری ہدایات دینے اور اخباری نمائندوں سے  بات چیت کرنے اور یہاں کے حالات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد وہ  تعلقہ اسپتال پہنچے اور اسپتال نیز بالمقابل والے ہوسٹل کا بھی جائزہ لیا، پھر ڈاکٹروں سمیت  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کے ذمہ داران سے بھی گفتگو کی جو اسپتال کے باہر ہی موجود تھے۔

اس موقع پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے ایس پی کو  بتایا کہ بھٹکل میں لاک ڈاون کے دوران  پولس نے کچھ زیادہ لاٹھیاں برسائی ہیں اور غیر ضروری طور پرلوگوں کو ہراساں کیا ہے۔پولس  کی لاٹھیاں کھانے کی وجہ سے  بہت سارے  لوگ ضروری اشیاء گھروں میں پہنچانے میں بھی خوف کھارہے ہیں انہوں نے ایس پی سے درخواست کی کہ وہ بھٹکل پولس کو ہدایت دیں کہ جو لوگ کسی ایمرجنسی کی غرض سے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو اُن کا استقبال لاٹھیوں کے ذریعے نہ کریں۔  پہلے سمجھنے کی کوشش کریں کہ سامنے والا کہاں جارہا ہے اور کیا واقعی اس کا جانا ضروری ہے یا نہیں، لیکن پولس کچھ پوچھے بغیر ہی ڈنڈےبرسانا شروع کردیتی ہے، جو بالکل مناسب نہیں ہے۔ 

امتیاز اُدیاور نے اس موقع پرایس پی کو بتایا کہ ہمیں محکمہ کی  طرف سے کسی طرح کا تعاون نہیں مل رہا ہے،  انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ  سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کو اسپتال کے سامنے والے ہوسٹل  میں شفٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو بالکل مناسب نہیں ہیں۔ امتیاز نے بھی  پولس کی زیادتیوں کے تعلق سے   ایس پی سے شکایت کی اور کہا کہ بھٹکل میں پولس غیر ضروری طور پر ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے، جن کے ڈنڈوں کو قابو میں رکھنا چاہئے۔ ایس پی نے تمام شکایتوں کو سننے کے بعد بتایا کہ آج پورے ملک میں بھٹکل  پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کیونکہ یہاں کے زیادہ تر لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں اور واپس آئے لوگوں میں اب تک  سات مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایس پی نے ذمہ داروں کو بتایا کہ یکم اپریل سے 4/اپریل بہت ہی اہم ہے، ہمیں اس مدت میں  بھٹکل پر اپنا پورا فوکس رکھنا  ہے کہ اس مدت میں یہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے نہ پائے، انہوں نے ذمہ داروں سے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا صبر کیا ہے  مزید چار،پانچ دن صبر کریں، ہمیں ہر حال میں یہاں سے کورونا کا خاتمہ کرانا ہے اور اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں اور ہرکوئی اپنے اپنے گھروں میں بند رہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ بھٹکل میں جو بھی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں وہ  یہاں کے لوگوں کی بہتری کے لئے اُٹھائے جارہے ہیں لہٰذا وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے ذمہ داروں کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ تمام مریضوں کو انجمن ہوسٹل میں شفٹ کرائیں۔

انجمن انجینرنگ ہوسٹل میں صاف صفائی کے بعد کل کی جائی گی مریضوں کی شفٹنگ:  کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کا پتہ لگانے اور مشتبہ لوگوں کا کورنٹائن کرنے انجمن انجینرنگ کالج  کے ہوسٹل کو  ضلع انتظامیہ نے اپنے ہاتھ  میں لے لیا ہے۔ خبر ملی ہے کہ انجمن انتظامیہ نے ہوسٹل کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے حوالے کیا جن کی نگرانی اور دیکھ ریکھ میں ہوسٹل ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ آج  بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے ہوسٹل کی صفائی ستھرائی کی گئی  جبکہ تنظیم کی طرف سے  کمروں میں  بجلی سپلائی وغیرہ کی مرمت بھی کی گئی۔ خبر ملی ہے کہ کل منگل کو یہاں مشتبہ مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔

کورنٹائن کے لئے ہوسٹل کی دو عمارتیں دی گئی ہیں، ایک عمارت میں قریب 60  چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں ، ہر کمرے میں ایک شخص کے رہنے کی گنجایش ہے، جبکہ دوسری عمارت میں چار بڑے بڑےاور فرنیش   بلاک ہیں اور ہر بلاک میں تین باتھ روم ہیں۔ ایک ہی خاندان کے تین چار لوگ اگر مشتبہ پائے جاتے ہیں تو اُنہیں ان کمروں میں رکھا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...