کاروار18 / فروری (ایس او نیوز) پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ضلع کے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ روزانہ مشتبہ نقد مالی لین دین کا معاملات الیکشن آفیسرس کے علم میں لائے جائیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی دفتر میں ضلع کے بینک افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ بات کہی کہ ایک دن میں ایک لاکھ یا اس سے زائد نقد رقم کا مشتبہ لین دین ہوتا ہے تو اس پر افسران کو نظر رکھنی چاہیے اور اس تعلق سے ضلع کے الیکشن افسران کو معلومات فراہم کرنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ یو پی آئی اور آر ٹی جی سی کے ذریعے رقم منتقل کیے جانے کے معاملات پر بھی پوری طرح نظر رکھنی چاہیے ۔ ڈی سی نے بتایا کہ غلط طریقے سے رقم کی لین دین کرتے ہوئے ووٹروں کو متاثر کرنے اور لالچ دینے کے معاملات کی روک تھام کے ضمن میں تمام بینکوں کو زیادہ سے زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔