اب جانوروں میں پھیلا ایک نیا وائرس، کانپور میں 8 کتوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2021, 12:14 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کانپور،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس اور برڈ فلو کے بعد اب جانوروں میں ایک نئے وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پروو نامی اس وائرس کی دستک سے اتر پردیش کے کانپور میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ اس وائرس کی زد میں آنے والے کم از کم آٹھ کتے دم توڑ چکے ہیں۔ مرنے والے آٹھ میں سے دو کتوں کے پوسٹ مارٹم سے ظاہر ہوا ہے کہ ان کی آنتیں گل گئی تھیں اور موت سے پہلے کتوں نے خون کی الٹی کی تھی۔

پروو ایک انتہائی مہلک وائرس ہے۔ یہ کتے اور پلوں میں ایک متعدی معدے کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جایے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وائرس اس لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کتوں میں آسانی سے پھیل جاتا ہے۔

کانپور کے بھرت گاؤٌں بلاک کے کیونٹارا گاؤں میں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے کتوں کی موت ہوگئی۔ کچھ ہفتوں پہلے اسی گاؤں میں ایک بڑی تعداد میں کوے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ویٹرنری ماہرین کی ایک ٹیم گائوں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ متاثرہ کتوں میں رویہ کی تبدیلی کا جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس بنیادی طور پر آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔

جانوروں کے ماہر سروندر سچان نے کہا کہ پروو وائرس بڑے جانوروں کو متاثر نہیں کر پاتا لیکن کتوں کے لیے یہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹیم میں ایک اور ڈاکٹر او پی ورما نے کہا کہ کتوں کو وائرس سے بچانے کے لئے ضروری ویکسین پیدائش کے تین ماہ کے اندر ٹیکہ لگوایا جانا چاہیے

ایک نظر اس پر بھی

ہانک کانگ نےہندوستان،پاکستان اور فلپائن کی پروازوں پر لگائی دو ہفتوں کی پابندی

کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں ...

مدھیہ پردیش میں کووڈ کا قہر، 30 اپریل تک کورونا کرفیو کا نفاذ

مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔

کووڈ بحران سے نمٹنےکےلیے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم مودی کو دیئے یہ 5اہم مشورے

ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ہر حلقے سے تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ اسی ضمن میں ملک کے سابق وزیراعظم، کانگریس کے سینئر ترین رہنما اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ  نے وزیراعظم نریندر مودی کو کووڈ۔19 کے بحران سے ...

بہار میں15 مئی تک اسکول ، کالج اور تمام مذہبی مقامات بند ،رات کا کرفیو نافذ

ہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں سے جلد سے جلد لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، سبھی ...

مینگلور کے قریب کڈبا میں دو نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

مینگلور سے قریب  85 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اِچیلم پانڈے کی ایک ندی میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا جب یہ دونوں ندی میں نہانے کےلئے اُترے تھے۔

مدھیہ پردیش میں کووڈ کا قہر، 30 اپریل تک کورونا کرفیو کا نفاذ

مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔