اترکنڑا ضلع میں سیلاب میں پھنسے 7لوگوں کو بچالیاگیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th August 2019, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

اترکنڑا:9؍اگست   (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں سیلاب کے حالات جاری ہیں۔ یلاپور  تعلقہ کے کارکونڈی دیہات کے قریب تٹی ہلی ڈیم کے سیلاب میں پھنسے 7لوگوں کو کوسٹل سکیورٹی فورس کے عملے نے انہیں بچایا۔

تٹی ہلی ڈیم سے کالی ندی کو پانی چھوڑنے کی وجہ سے کارکونڈی اور تاٹوال دیہات کے قریب 80خاندان عارضی بازآباد کاری مرکز منتقل ہوئے تھے لیکن یہ 7لوگ وہاں نہیں جانے سے سیلاب میں پھنس گئے بعد میں انہیں ساحل محافظ دستہ کے عملے نے بخیر وعافیت بچا کر مرکز پہنچایا۔

ضلع کے کچھ مقامات پر پُل، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر بہہ گئے ہیں۔ ہلیال تعلقہ کھاناپور ۔تال گپا کی ریاستی شاہراہ کے دوسگی دیہات میں نالے کا پانی تیز رفتار سے بہنے کی وجہ سے پُل بھی بہہ گیاہے۔ ہلیال ۔یلاپور۔ڈانڈیلی کی سڑک سے متصل واقع کیسرولی دیہات کا پورا راستہ بربادہوگیاہے۔ یڈوگ دیہات کا پُل پانی کے حوالے ہونے سے دیہات کا دیگر مقامات سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

کدرا ڈیم سے جمعرات کو بھی مسلسل 1.80لاکھ کیوسک پانی کالی ندی میں چھوڑ اگیا۔ جس کے نتیجےمیں کدرا اور ملاپور کی دیہات تقریباً ڈوب گئے ہیں۔ کاروار ۔ اوراد کی ریاستی شاہراہ پر کئی جگہوں پر تین چار فٹ تک پانی کھڑا ہے، ٹرافک نظام بری طرح متاثر ہے۔ انکولہ تعلقہ کے سنکسال کی قومی شاہراہ 63پر گنگاولی ندی کے پانی کا بہاؤ جاری رہنے سے ٹرافک نظام چوتھے دن بھی شروع نہیں ہوسکاہے۔

جمعرات کو 90825کیوسک پانی سوپا ڈیم میں جمع ہواہے، ڈیم بھرنے کے لئے صرف 8میٹر باقی ہے۔اس لئے ڈیم سے جمعرات کی شام 5500کیوسک پانی ندی کو چھوڑا گیا، اس میں مزید ضافہ ہونے کا امکان ہے۔ پیشگی اقدامات کے طورپر 28دیہات کے لوگوں کو منتقل کیاجارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...