اترکنڑا میں کورونا سے 10دنوں میں77 لوگوں کی موت ۔ 4ہزار لوگ متاثر، 6 ہزار صحت یاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2021, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10؍جون(ایس اؤ نیوز) کورونا کی دوسری لہر نے گذشتہ ایک ماہ سے اترکنڑا  کے عوام کو اپنے گھروں  پر بند رہنے پر مجبور کردیا ہے ، مگر اب    پچھلے تین دنوں سے ضلع میں  کورونا کے  معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ 46فی صد پوزیٹیویٹی ریٹ 6فی صد تک کم ہوگیا ہے۔ لیکن اب بھی اموات کی شرح میں کوئی کمی نہیں دیکھی جارہی ہے  اور ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ اس میں کمی ہونا  بھی بے حد ضروری ہےل۔

گذشتہ 10دنوں سے (30مئی سے 8جون تک )ضلع میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد متاثرین سے کہیں زیادہ ہے۔ چار ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں تو 6ہزار لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں۔ضلع میں  30مئی کو 536 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، 31مئی کو 606لوگ تو 8جون کو یہ تعداد گھٹ کر 175تک  کو پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح30مئی کو 1040 لوگ  صحت یاب ہوئے تو 8جون کو 537لوگ شفا پا کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ 30مئی سے 8جون تک 4146لوگ متاثر ہوئے تو 6697صحت یا ب ہوئے ہیں جب کہ 77لوگ موت کا شکار ہوئے ہیں۔ جس پر عوام تشویش کا اظہارکررہےہیں۔

کووڈ کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی اترکنڑا ضلع میں پوزیٹیو معاملات میں اچانک زبردست اضافہ ہونے سے ضلعی انتظامیہ اورعوام تشویش میں مبتلا ہوئے تھے۔ لاک ڈاؤن، کنٹین منٹ زون ، حساس زون جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے ڈی سی نے سخت احکامات جاری کرتےہوئے عوامی سواریوں کی چہل پہل پر پابندی لگادی ۔ جس کے چلتے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے اور آفسران خیال ظاہر کررہے ہیں کہ اب کورونا  پر قابو پانا ممکن ہو گیا ہے۔

تیسری لہر کے متعلق چوکنا رہیں :لاک ڈاؤن کے گائیڈ لائنس اور عوامی بیداری کے تعاون سے کافی کچھ کام ہواہے۔ دیہی علاقوں میں زیادہ اموات ہونے سے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔ یہی وجہ ہےکہ لوگ گھروں سے باہر نکلنےمیں ڈرمحسوس کررہےہیں۔ اور اسی وجہ سے کورونا کے متاثرین میں کمی ہونے کی بات کریمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نایک نےکہی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر اپنی انتہا کو پہنچنے کے بعد بھی لوگ ابتدائی علاج کے لئے پس و پیش میں تھے۔ اس کا کیا نتیجہ نکلا لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے۔ اب ابتداء میں ہی علاج کےلئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری لہر میں جتناجانی نقصان ہواہے  اس سے کہیں زیادہ تیسری لہر میں ہوسکتاہے۔ اسی لئے عوام کو چاہئے کہ وہ ابھی سے چوکنا رہیں۔ سماجی فاصلہ ، ماسک ، سانی ٹائزر کا استعمال جاری رکھیں۔ اگر کسی بھی بیماری کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں تو فوری علاج کرانےکی انہوں نے اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...