مرڈیشور میں اترکنڑا ایچ آر ایس یونٹ کی جانب سے خون عطیہ  کیمپ کا انعقاد  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th April 2021, 2:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)ہیومیانٹرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس ) ضلع اترکنڑا یونٹ کی جانب سے 5اپریل 2021 بروزپیر کو مرڈیشور کے ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ میں خون عطیہ کیمپ کاانعقاد ہوا۔ جس میں کل 62لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے انسانیت کے کام آنے کی بات ایچ آر ایس کے گروپ  لیڈر مرڈیشور کے رئیس احمد شیخ نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے بتائی۔

انہوں نے کہاکہ خون عطیہ کیمپ میں کنداپورکے ڈاکٹر شرنو اپنے 9ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ شریک ہوتےہوئے ہر طرح کی رہنمائی اور نگرانی کی ۔ ایج آر ایس کے گروپ لیڈر رئیس احمدشیخ نے اپنے والینٹرس کو پوری طرح فعال رکھتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔- کیمپ کے انعقاد میں ہیومن ویلفئر ٹرسٹ  مرڈیشوراور جماعت المسلمین مرڈیشور کے اراکین کا  تعاون حاصل رہا ۔

کیمپ کے انعقاد سے پہلے افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں      سکریٹری مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور مولانا محمد حسین گیما جامعی ،کنداپور کے  ڈاکٹر شرنو،ہیومن ویلفئر ٹرسٹ مرڈیشور کے صدرڈاکٹر امین الدین ، قاضی جماعت المسلمین مرڈیشور مولانا عبدالصمد ندوی ، ایچ آر ایس کے ریاستی ممبر مولانا سید محمد زبیر نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔