یوایس اوپن:جوآن مارٹن کو شکست دے کررافیل نڈال فائنل میں پہنچے،کیون اینڈرسن سے خطابی مقابلہ
نیویارک،9ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسپین کے اسٹارٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے سیمی فائنلز میں جوآن مارٹن ڈیل پٹرولروکو 4-6، 6-0، 6-3، 6-2 سے شکست دے کر یوایس اوپن کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا،اب وہ خطاب جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ 31سالہ چمپئن کھلاڑی کایہ 32واں گرینڈ سلیم فائنل ہو گا،نڈال اب اپنے کیریئرکا 23واں اور اس سال کا تیسرا فائنل کھیلیں گے۔بتادیں کہ اس سال وہ10واں فرانسیسی اوپن خطاب بھی جیتے تھے۔ورلڈ نمبر ایک نڈال کااب 32سالہ کیون اینڈرسن سے اتوراکوسامناہوگا،جو 52سال میں گرینڈ سلیم خطاب میں جگہ بنانے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں۔اینڈرسن نے اسپین کے 12ویں ترجیح حاصل پابیلو کارانزوزو ٹوسٹاکو 4-6، 7-5، 6-3، 6-4 سے شکست دے کر پہلی بار گرینڈ سلیم فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اتوار کو ہونے والے فائنل کے لئے نڈال کو سب سے مضبوط دعویدارماناجارہاہے، جس نے اینڈرسن کے خلاف ابھی تک تمام مقابلوں میں جیت درج کی ہے،تاہم ہسپانوی ماہرین نے کہا کہ وہ اپنے مخالف کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہیں۔کواٹرفائنل میں چارسیٹ میں روجرفیڈررکوہرانے والے2009کے چیمپئن ڈیل پوٹرو سیمی فائنلز کے دوران تھکے ہوئے لگ رہے تھے۔انہوں نے پہلی سیٹ جیتی لیکن اس کے بعد تھکاوٹ ان پر حاوی ہونے لگی، اور نڈال کی طاقت اورچستی کا کوئی جواب نہیں تھا۔نڈال نے اس میچ میں 45فاتح بنائے اور 20غیر معمولی غلطیاں کی، جبکہ ڈیل پوٹررو 23ہی ونرلگاپائے اور انہوں نے40غلطیاں کی ہیں۔