راجر فیڈرر اور ماریا شاراپووا امریکی اوپن سے باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 12:47 PM | اسپورٹس |

نیویارک ،5؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر اور ماریا شاراپووا منگل کو یہاں اپنے مقابلے ہار کر امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد اور خاتون سنگلز سے باہر ہو گئے۔پانچ بار کے چمپئن فیڈرر نیویارک میں خطاب حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں آسٹریلیا کے دنیا کے 55 ویں نمبر کے کھلاڑی جان ملمین نے 3-6, 7-5, 7-6 (9/7), 7-6 (7/3)سے شکست دی۔بیس بار کے گرینڈسلیم چمپئن فیڈرر کی امریکی اوپن کے 41 میچوں میں ٹاپ 50 سے باہر رہنے والے کھلاڑی کے خلاف یہ پہلی شکست ہے۔فیڈرر کو حالانکہ اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔انہوں نے 77 آسان غلطیاں کیں اور 10 ڈبل فالٹ بھی کئے۔فیڈرر نے میچ کے بعد کہاکہ کافی گرمی تھی۔مجھے لگ رہا تھا کہ مجھے بالکل بھی ہوا نہیں مل رہی ہے۔مجھے مسلسل پسینہ آ رہا تھا جو بڑھ رہا تھا جس سے میں مسلسل غلطیاں کرتا چلا گیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ جب میچ ختم ہوا تو میں خوش تھا۔ فیڈرر نے کہاکہ جان اس سے بہتر طریقے سے جھیلنے میں کامیاب رہا۔وہ برسبین میں رہتا ہے جو دنیا کے سب سے گرمی بھرے مقامات میں سے ایک ہے۔سال 2013 میں خودکار روبریڈو کے خلاف چوتھے دور میں شکست کے بعد امریکی اوپن میں یہ دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی فیڈرر کی بدترین کارکردگی ہے۔اس کے ساتھ ہی نوواک جوکووچ اور فیڈرر کے درمیان کوارٹر فائنل مقابلے کا امکان بھی ختم ہو گیا۔جوکووچ کو اب ملمین سے مقابلہ کرنا ہوگا۔جوکووچ نے یکطرفہ مقابلے میں سوسا کو براہ راست سیٹوں میں 6-3, 6-4, 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔جوکووچ نے کہا کہ وہ دنیا کے 68 ویں نمبر کے کھلاڑی سوسا کو براہ راست سیٹوں میں شکست دے کر راحت محسوس کر رہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت ایک بار پھر کاکی زیادہ ہو گیا تھا۔ساتویں ترجیحی مارن سلچ بھی بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو براہ راست سیٹوں میں 7-6 (8/6), 6-2, 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب رہے جہاں ان کا سامنا جاپان کے کھلاڑی سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کے تجربہ کار فلپ کو 6-3, 6-2, 7-5 سے شکست دی۔دوسری طرف خواتین کے سنگلز میں 2006 کی چمپئن شاراپووا کو مسلسل دوسرے سال نیویارک میں پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں اسپین کی کارلا ساریج نوارو کے خلاف شکست جھیلنی پڑی۔اسپین کی ساریج نوارو نے اپنے 30 ویں سالگرہ کا جشن پانچ بار کی گرینڈسلیم چمپئن شاراپووا کے خلاف 6-4, 6-3 کی فتح کے ساتھ منایا۔شاراپووا نے اپنا پچھلا گرینڈسلیم پیرس میں 2014 میں جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹوکیو اولمپکس: لولینا سیمی فائنل مقابلہ میں ہاریں، مگر ہندوستان کو تمغہ دلانے میں کامیاب

ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں نیرج چوپڑا کا کمال، فائنل میں داخل

 ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔

ٹوکیو اولمپکس: ہاکی کے سیمی فائنل میں بلجیم کے ہاتھوں ہاری ٹیم انڈیا، تمغہ جیتنے کا موقع برقرار

جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مقابلہ ہار گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپین بلجیم نے 2 کے مقابلہ 5 گول سے شکست دی۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے پاس تمغہ جینے کا موقع ہنوز برقرار ہے اور اب تہ کانسی کا تمغہ جینے کے لئے میدان میں اترے ...

ٹوکیو اولمپکس: خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

ٹوکیو اولمپک گیمز کے 10 ویں دن پیر کو خواتین کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اب ہاکی میں ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔

ٹوکیو اولمپک: سندھو نے کانسہ جیتا، ہندوستان کو دلایا تیسرا تمغہ

 ہندوستان کی موجودہ چیمپئن پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے روز چین کی ہی بنگ جیاؤ کو 15-21 ،13-21 سے شکست دے کر بیڈمنٹن سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور اس کے ساتھ ہی سندھو نے ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں تیسرا تمغہ دلایا۔