اڈپی : جلتی ہوئی کار سے برآمد ہوئیں نوجوان جوڑی کی لاشیں - خود کشی کا شبہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 1:23 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی، 22؍ مئی (ایس او نیوز) ہیگونجے گرام پنچایت حدود میں کوتھور کے قریب آج علی الصبح ایک شعلوں میں گھری  کار سے نوجوان جوڑی کی لاشیں برآمد ہوئیں جو پوری طرح جل کر خاکستر ہوچکی تھیں ۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق اس مضافاتی علاقہ میں صبح 3 بجے سڑک پر آگ کے شعلے دیکھ کر  گاوں کے لوگ سمجھے کہ شاید کہیں بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے سے آگ لگی ہے اور وہ معائنہ کے لئے دوڑ پڑے ۔ لیکن وہاں شعلوں میں گھری ایک کار دیکھ کرانہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی ۔

برہماور پولیس اسٹیشن سے اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے اور معائنہ کیا تو اس کار میں ایک نوجوان جوڑی کے خاکستر ڈھانچے پڑے ہوئے تھے ۔ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ نوجوان جوڑی آر ٹی نگر بنگلورو کی رہنے والی جن کے نام یشونت اور جیوتی ہیں ۔ دو دن قبل بنگلورو میں اس جوڑی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں نے منگلورو کے حسین نامی شخص سے یہ کار کرایے پر لی تھی اور آدھی رات کو شہر سے دور مضافات میں کار سمیت وہ دونوں جل کر خاکستر ہوگئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گھر سے فرار ہونے والی عاشقوں کی اس جوڑی نے خود کشی کے مقصد سے کار کے اندر بیٹھ کر خود پر پٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگالی ہوگی ۔

پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد  اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...