اڈپی میں پانی کی قلت دور کرنے کی کوشش۔ تالابوں سے پانی ڈیم میں منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2019, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی10/مئی (ایس او نیوز)تقریباً آٹھ دن تک اڈپی اور اطراف میں پانی کی سپلائی بند رہنے کے بعد اب علاقہ وار سطح پر پانی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 اڈپی ڈپٹی کمشنر ہیپسبا رانی کے بیان کے مطابق چونکہ اڈپی کو پانی فراہم کرنے والا بجے ڈیم پوری طرح سوکھ چکا ہے، اس لئے اطراف کے تالابوں میں موجود پانی کو پمپنگ کے ذریعے ڈیم میں منتقل کیا جارہا ہے اور پھرنلوں اور ٹینکروں کے ذریعے عوا م تک پانی پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے شہر کو چھ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اور مرحلہ وار ہر علاقے کو پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔ اس کے لئے ہر وارڈ میں ایک نوڈل آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ہر گھر کے لئے ایک ہزارلیٹر پانی تقسیم کیا جائے گا۔نلوں سے پانی فراہم کرنے کے تین دن بعد ٹینکر سے پانی فراہم کیا جائے گا۔

 اسی کے ساتھ بجے ڈیم میں مٹی اور کیچڑ کا جو ڈھیر جمع ہوگیا ہے، اس کو صاف کرنے کے لئے ٹینڈر بھی طلب کیے گئے ہیں۔بورویل اور دیگر کنوؤں کی صفائی کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...