اُڈپی:طلبا کو بسوں کے کرایے میں رعایت کا مطالبہ لےکر ایس آئی اؤ نے سونپا ڈی سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2021, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی: 14؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اپنے تعلیمی کیرئیر اور مستقبل کو لےکر ضلع کے غریب اور متوسط طبقے کے طلبا بسوں کے ذریعے اسکول اور کالج پہنچتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں بسوں کا اور خاص کر پرائیویٹ بسوں کے کرایے میں کافی اضافہ ہونے سے طلبا برادری پریشان ہے، ان کی پریشانی کو دورکرنے کےلئے بسوں کے کرایے میں رعایت دینے کا مطالبہ لےکر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ)اُڈپی ضلعی شاخ نے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے کہ  کووڈ-19کی وجہ سےبند کئےگئےاسکول اورکالج دوبارہ کھل گئےہیں۔ طلبا و طالبات کووڈ کے گائیڈ لائنس پر عمل کرتےہوئےکلاسوں میں حاضری بھی دے رہےہیں۔ اُڈپی ضلع کے اکثر طلبا اپنے اسکول اور کالج جانےکے لئے عوامی سفر ی نظام کا استعمال کرتےہیں۔ حالیہ دنوں میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سےپرائیویٹ بسوں کا کرایہ بہت زیادہ بڑھایاگیا ہے۔ جس کی وجہ سےغریب اور متوسط طبقے کےطلبا کو بسوں میں سفرکرنا دشوار ہورہاہے۔ ان وجوہات کی بنا پر بسوں میں سفر کرنے والے طلبا کو کرایے میں رعایت دینے کا مطالبہ میمورنڈم میں کیا ہے۔ ایس آئی اؤ اُڈپی ضلع کے صدر ارباز احمد نے نے اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر ایس آئی اؤ اُڈپی  ضلع سکریٹری اسجد ہوڑے ، ممبران وسیم عبداللہ ، سیان وغیرہ موجود تھے۔

اہم مطالبات:سٹی بسوں میں منظور کئےجانے والے ’چلو کارڈ‘ پر طلبا کو رعایتی کارڈ کو جلد شروع کریں۔ طلبا کے لئے رعایتی پاس شروع ہونے تک سبھی بسوں میں طلبا کو 50فی صد کرایہ لیاجائے۔ چلو کارڈ کو سبھی سٹی بسوں کے لئے عام کیا جائے یا پھر عام پاس دے کر ہر جگہ قابل اطلاق بنایاجائے۔ طلبا کے رعایتی کارڈ میں ماہانہ ادائیگی حدودمیں ہونی چاہئے۔ ضلع انتظامیہ طلبا اور عوام کو ہونےو الی دشواریوں کو سنجیدگی سےلیتےہوئے ضلع میں زیادہ بسوں کاانتطام کرے ۔ خاص کر دیہی علاقوں میں زیادہ سرکاری بسوں کو دوڑایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...