اڈانی دھوکہ دہی معاملہ پر اُڈپی اورکاروار کے ایل آئی سی دفتر کے سامنے کانگریس کارکنوں کا احتجاجی دھرنا 

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2023, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل7 / فروری (ایس او نیوز) ہنڈنبرگ کی طرف سے اڈانی گروپ کی مالیاتی دھوکہ دہی سے متعلق جو انکشافات ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے شیئر بازار میں اڈانی گروپ کی جو گراوٹ آئی ہے  اس کی مناسب جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے ساحلی کرناٹک کے اڈپی اور کاروار  میں   کانگریس کارکنوں کی جانب سے ایل آئی سی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
    
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  اُڈپی میں  کے پی سی سی جنرل سیکریٹری ایم اے غفور نے کہا کہ جملہ 29 افراد نے اس ملک کے بینکوں سے 10 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں ۔ ان میں سے ایک وجئے ملّیا کو چھوڑ کر باقی سب کے سب گجراتی ہیں ۔ ان سب نے اس ملک میں لاقانونیت کا ماحول پیدا کیا ہے ۔ ملک کی دولت لوٹنا بھی ایک قسم کی دہشت گردی ہے ۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایل آئی سی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ایل آئی سی کے ساتھ  ہو رہی ناانصافی کے بارے میں حکومت کو متنبہ کرنا ہے ۔ چند لوگ مل کر اس دیش کو لوٹ رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کو قصور واروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے ساتھ انصاف کرنا چاہیئے۔
    
کے پی سی سی کی پینلسٹ ورونیکا کرنلیو نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اڈانی معاملہ کی گہرائی سے جانچ کرکے عوام کو انصاف لائے ۔ اس معاملہ میں نریندرا مودی حکومت کو اپنی آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھنا چاہیے ۔ عوام کے ذریعہ لگایا گیا سرمایہ انہیں واپس ملنا چاہیے ۔ 
    
کاروار میں بھی احتجاجی مظاہرہ :  ادھر کاروار سے ملی خبروں کے مطابق کانگریس پارٹی لیڈران اور کارکنان نے ایل آئی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے  اس معاملہ کی عدالتی یا جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی سے جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی ہمارے ملک کی شان ہے ۔ بھارتی شہریوں کی محنت کے پیسوں سے ان اداروں کی تشکیل ہوئی ہے ۔ مگر مشکل میں پھنسے ہوئے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کے لئے  مرکزی حکومت نے ایل آئی سی ، ایس بی آئی اور دیگر پبلک سیکٹر بینکوں پر دباو ڈالا ہے ۔ اڈانی گروپ بربادی کی طرف چلا گیا ہے ۔ اس میں ایل آئی سی  نے بھاری سرماریہ کاری  کی ہے ۔ اس کے برے نتائج ان اداروں پر پڑ رہے ہیں ۔  گزشتہ چند دنوں میں ایل آئی سی  کے 39 کروڑ پالیسی ہولڈرس اور سرمایہ کاروں نے 3,060  کروڑ روپے گنوائے ہیں ۔  ایس بی آئی نے اڈانی گروپ کو بھاری قرضہ دیا ہے ۔ اس طرح عوام کی محنت کی کمائی اڈانی گروپ کے ذریعہ لوٹی گئی ہے ۔ اس کی مناسب تحقیقات ہونا ضروری ہے ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریسی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی طرف سے  اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، جموں کشمیر سمیت  ملک کے کئی شہروں اور علاقوں میں بھی کئے گئے ہیں اور مرکزی حکومت کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...