اُڈپی میں سدرامیا کاکانگریس سماویش سے خطاب : ساحلی پٹی پر کانگریس استحکام کے لئے سدبھاؤنا یاترا کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th November 2019, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:07؍نومبر(ایس اؤ نیوز)فی الوقت رائے دہندگان بی جےپی سے کافی بیزار اور مایوس ہیں، بی جےپی کا واحد متبادل کانگریس ہی ہے، دستور، جمہوریت کی بقا کے لئے کانگریس کا دوبارہ اقتدار میں آنا ضروری ہے، جس کے لئےکارکنان کی قوت درکار ہونے کا ودھان سبھا میں حزب مخالف لیڈر سدرامیا نے خیال ظاہر کیا۔

شہر کے پوربھون میں کانگریس سماویش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے سدرامیا نے کہاکہ ساحلی پٹی پر کانگریس  کمزور ہے یہ بات سچ ہے مگر اس کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے  ، اس سے پہلے جس طرح اُلال سے اُڈپی تک جس طرح سدبھاؤنا یاترا کی گئی تھی پارٹی کے استحکام کے لئے دوبارہ ایسی یاترا کرنےکااعلان کیا۔

بی جے پی پر سخت تنقید کرتےہوئے سدرامیا نےکہاک بی جے پی ایک جھوٹی پارٹی ہے، عوام کے سروں میں جھوٹ اور نفرت بھر کر اقتدار پایا ہے، سدرامیا ، راہل گاندھی مسلمانوں کے حمایتی ، ہندو مخالف ہونےکا شوشہ چھوڑا ہے، ہم بی جےپی کی طرح ڈھونگی ہندونہیں ہیں، خالص ہندو ہیں، مسلم ، عیسائی ، ہندو کو بیک وقت ایک ساتھ متحدہ طورپر لے کر چلنے والی پارٹی کانگریس ہے۔ بی جےپی کو اقتدار کی تقسیم پر اعتماد نہیں ہے، پسماندہ ، اقلیت، دلت اور عورتوں کو اقتدار دینے کےلئےوہ تیار نہیں ہیں، اسی لئے ریزوریشن رد کرنےکےلئے بی جےپی لیڈر راماجوئس سپریم کورٹ میں رٹ عرضی داخل کرنےکا حوالہ دیتےہوئے تنقید کی ۔

بی جےپی اپنے 6سالہ اقتدار میں کوئی بہتر کام نہیں کیا ہے، نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے نام پر غریبوں کو پریشان کرنا ہی ان کا سب سے بڑا کارنامہ بتاتے ہوئے تنقید کی۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی ، جی ڈی پی پاتال کو پہنچ رہی ہے، بیرونی ممالک سے کالا دھن نہیں آیا۔ عالمی بھوک فہرست میں بھارت، نیپال، پاکستان سے بھی پیچھے ہے۔ غربت اور روزگار میں اضافہ ہورہاہے، صنعت کار ی بند ہورہی ہے۔ سدرامیا نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں مودی جیسا جھوٹا وزیرا عظم کبھی  دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

بی جےپی میں کوئی ایسا نہیں ہے جس نے ملک کی آزادی میں شریک ہواہو، اسی لئے سردار ولبھ بھائی پٹیل سے ناانصافی کا بہانہ بنا کر انہیں اغواء کیاگیا ہے۔ امبیڈکر، گاندھی جی بھی ہمارے ہیں، سدرامیان نے سوال کیا کہ دستور بدلنے والوں ، گاندھی جی کے قاتل گوڈسے کو پوجنے والوں کی  حقیقت میں  کیا کوئی اخلاقی حیثیت بھی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے کئی اسکیموں کا تذکرہ کرتےہوئے بتایا کہ بی جےپی منصوبہ بند سازش سے جھوٹ کو پھیلانےکا الزام لگایا۔

پروگرام میں مہیلاکانگریس کی صدر پشپا امرناتھ، کانگریس ضلع صدر اشوک کمار، لیڈرران ونئےکمار سورکے ، پرمود مدھواراج،  وشوناتھ نارائن سوامی ، گوپال پجاری ، جی اے باوا، عبدالغفور ،روشنی اولی ویرا وموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...