بھٹکل انجمن بی ایڈ کالج میں دوروزہ شہری تربیتی ورکشاپ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th August 2019, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍اگست   (ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ کالج ) میں25اگست 2019بروز اتوار کو  طلبا و طالبات کے لئے دو روزہ شہری تربیتیورکشاپ  کا آغاز ہوا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنے ذہنوں میں خوف کو جگہ نہ دیں، خوف ، ڈر کو نکال پھینکیں، ورنہ اسی خوف کے دباؤ میں طلبا وطالبات خود کشی کرتےہیں۔ اس سلسلے میں بی ایڈ کالج کے اساتذہ کا اہم رول ہوتاہے وہ طلبا میں حوصلہ ، ہمت اور خود اعتمادی  پید اکریں اور ان کی مخفی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو موقع دے کر ملک کے لئے مفید بنانے کا کام کرنےکی اپیل کی ۔ مہمان ِ اعزازی عبدالرحمن صدیقی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے پروگرام کی صدارت کی۔ پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے شہری تربیتی ورکشاپکی غرض وغایت بیان کیں۔

ورکشاپ  کا آغاز فاطمہ مہناز کی تلاوت قرآن سے ہوا۔تلاوت کردہ آیات کا  مریم ہدی نے اردومیں  ،نسیمہ کنڑا میں اور رحیمہ بانونے انگریزی میں ترجمہ پیش کیا۔  تنزیلا نے نعت سنائی تو شریمتی اور چئیترا نے استقبالیہ ترانہ پیش کیا۔ مسرت تاج نے استقبال کیا تو عاصمہ فیضان اور جئے شری نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ صباح شیخ نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔