گنگولی کی دو ندیوں میں غرق ہو کر ہلاک ہونے کے دو مختلف واقعات؛ دونوں کی نعشیں کی گئیں برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th November 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی 16/نومبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے گنگولی پولس تھانہ حدود میں دو مختلف  ندیوں میں غرق ہوکر ہلاک ہونے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں اور دونوں کی نعشیں ندیوں سے برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک واقعہ سواپرنیکھا  ندی میں پیش آیا، جبکہ دوسرا حادثہ گنگولی بندرگارہ پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گنگولی کے پڈکونے کا رہنے والا اشوک پجاری (45) کل جمعہ کو دھان کی فصل کاٹ کر ہاتھ پیر دھونے کے لئے ندی میں اُترا تھا، جس کے دوران پیر پھسل گیا اور وہ وہیں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا، اسی طرح کل جمعہ کو گنگولی  کے پنج گنگا ندی  پر لنگر انداز ماہی گیری  بوٹ پر   اُڑیسہ کا رہنے والا 29 سالہ کھاگیشور ماجی  بوٹ کی صفائی کررہا تھا جس کے دوران وہ ندی میں گرکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ آج سنیچر کو دونوں لاشیں متعلقہ ندیوں سے برآمد کرلی گئیں ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد اُن کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہے۔

اس تعلق سے گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...