بنٹوال میں رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں 2 گرفتار
بنٹوال 3اپریل (ایس او نیوز) شراب کے نشے میں دھت دو افراد کو اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا جب ان کے بارے میں پولیس کو معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک آٹو رکشہ میں سفر کررہی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔
متاثرہ خاتون کی طرف سے وِٹّلا پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے کاڈمبو کے رہنے والے پرمود عرف ونود (۲۶سال) اور موہن (۲۳سال) نامی 2ملزمین کوگرفتار کرلیا اورعدالت میں پیشی کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔