تریپورہ میں بڑا الٹ پھیر، وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2022, 12:19 PM | ملکی خبریں |

تریپورہ ، 15؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی ) تریپورہ سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بپلب دیب کو بی جے پی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ گورنر کے حوالے کر دیا۔ اب بپلپ کمار دیب کی جگہ نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بپلب کمار دیب نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ہی طے ہو گیا تھا کہ بی جے پی انھیں وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے جلد ہٹانے والی ہے۔

استعفیٰ دینے کے بعد بپلب کمار دیب کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے لیے پارٹی سب سے اوپر ہے۔ میں نے پارٹی کے مفاد میں وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی میں اسے نبھاؤں گا۔‘‘ انھوں نے اس دوران کہا کہ ان کی وزیر اعظم مودی سے بھی بات ہوئی ہے۔ پارٹی قیادت کے کہنے کے بعد ہی انھوں نے استعفیٰ دیا۔ حالانکہ نئے وزیر اعلیٰ سے متعلق انھوں نے کوئی بھی جواب نہیں دیا۔

بپلب کمار دیب کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس کے لیے مرکزی وزیر بھوپندر یادو اور پارٹی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے سنٹرل سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ دونوں ہی اگرتلہ پہنچ چکے ہیں۔ اس میٹنگ میں پارٹی نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر سکتی ہے۔ بپلب دیب کے ہٹائے جانے کے بعد اب نئے وزیر اعلیٰ کے نام کو لے کر قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد نئے چہرے پر مہر لگ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موجودہ نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما کو بی جے پی تریپورہ کی کمان سونپ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مزید کچھ ناموں پر بھی غور ہو رہا ہے۔ ان میں مانک ساہا اور پرتیما بھومک کا نام بھی شامل ہے۔ لیکن ان سبھی میں فی الحال جشنو دیو ورما کا نام سب سے اوپر بتایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول معاملہ کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا مشکل ہو جائے گا: ششی تھرور

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

راہل گاندھی رائے بریلی سے میدان میں اُتریں گے، پرینکا اور سونیا گاندھی کی موجودگی میں پرچہ داخل کیا

  طویل انتظارکے بعد آخر کارکانگریس کی جانب سے امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدوراروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا لیکن اس اعلان نے بی جے پی کے ہاتھوں کے طوطے اڑادئیے کیوں کہ راہل گاندھی نے امیٹھی  کے بجائے  اپنی والدہ کی سیٹ رائے بریلی سے پرچہ داخل کردیا جبکہ امیٹھی جہاں سے راہل ...

مورینا میں پرینکاگاندھی کے جذباتی انداز اور تقریر کی سوشل میڈیا پر دھوم

) کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی شکل و شباہت کے معاملے میں  اگر اندراگاندھی سے مشابہ قرار دی جاتی ہیں تو ان کا انداز ِبیاں اورعوام سے براہ راست مکالمہ کرنے کا طریقہ بھی اندرا گاندھی جیسا محسوس ہوتا ہے۔ وہ اپنی تقریروں کے ذریعے اکثر ووٹرس کے ذہنوں میں اندرا گاندھی کی ...

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...