مورینا میں پرینکاگاندھی کے جذباتی انداز اور تقریر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 10:48 AM | ملکی خبریں |

مورینا، 4/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی شکل و شباہت کے معاملے میں  اگر اندراگاندھی سے مشابہ قرار دی جاتی ہیں تو ان کا انداز ِبیاں اورعوام سے براہ راست مکالمہ کرنے کا طریقہ بھی اندرا گاندھی جیسا محسوس ہوتا ہے۔ وہ اپنی تقریروں کے ذریعے اکثر ووٹرس کے ذہنوں میں اندرا گاندھی کی وارث ہونے کا احساس جگاتی ہیں لیکن اس دوران بھی پرینکا کی اپنی شخصیت اور ان کا منفرد انداز برقرار رہتا ہے۔ گزشتہ روز یعنی جمعرات کو انہوں نے مدھیہ پردیش کے اہم انتخابی حلقہ مورینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  جو تقریر کی ہے اس میں بھی ان کی انفرادیت برقرار رہنے کے ساتھ ساتھ  ان کا اندازِبیاں، زورِ خطابت ،ووٹرس سے براہ راست مکالمہ اور اپنے مخالفین کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے انہیں یہ احساس دلانا کہ ملک کے لئے قربانیاں گاندھی خاندان نے دی ہے ، بی جے پی یا آر ایس ایس نے نہیں ، سونے پہ سہاگہ کا کام کرگیا۔ ان کی تقریر کے  چھوٹے چھوٹے حصے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچارہے ہیں ۔ 

 پرینکا گاندھی نے کانگریس امیدوار ستیہ پال سنگھ سرکاروَر کی حمایت میں انتخابی ریلی سے یہ  خطاب کیا تھا۔( یہ تقریر  جمعہ ۳؍ مئی کے انقلاب میںشائع ہوچکی ہے۔) لیکن  پرینکا گاندھی کا جذباتی اندازووٹرس کے ذہنوں میں نقش ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس تقریر کے دوران جب یہ کہا کہ ’’میرے والد کی لاش کے ٹکڑے جب گھر لائے گئے تھے تو میری عمراس وقت صرف۱۹؍ سال تھی۔ تب میں اندر سے بہت غصہ ہوئی تھی کیوں کہ ہم نے  اپنے والد کو بحفاظت بھیجا تھا لیکن جو واپس آیا وہ ان کی لاش کے ٹکڑے تھے۔‘‘ پرینکا کا جو انداز تھا اس نے کئی خواتین کو نہ صرف جذباتی کردیا بلکہ اس نے خواتین اور پرینکا کے درمیان ایک گھریلو فرد کا رشتہ بھی قائم کردیا۔ پرینکا نے اس دوران کئی افراد کو براہ راست مخاطب بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔