اُڈپی کے بیلتنگڈی میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے 7 سالہ بچہ فوت
اُڈپی 16 / جنوری (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے بیلتنگڈی تعلقہ کے پونجلکٹے پولس تھانہ حدود کے سونندور نامی علاقے میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے کی وجہ سے 7 سالہ بچہ فوت ہوگیا ۔
اطلاع کے مطابق پیر کو اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے محمد عنان نامی لڑکا پڑوس کے دوسرے بچوں کے ساتھ ایک کنویں کے قریب کھیل رہا تھا ۔ کنویں کے اطراف حفاظتی دیواور نہ ہونے کی وجہ سے عنان حادثاتی طور پر پھسل کر کنویں میں گر گیا ۔ اسے فوری طور پر کنویں سے نکال کر سرکاری اسپتال لے جایا گیا مگر اس وقت تک بچے نے دم توڑ دیا ۔ معلوم ہوا ہے فوت شدہ بچہ مقامی اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔
پونجلکٹے پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔