بھٹکل ساگر روڈ پر آٹو رکشہ اور ٹریکٹر کے درمیان خطرناک ٹکر؛ تین شدید زخمی؛ اسی روڈ پر دو بائک کے درمیان بھی ٹکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2019, 1:19 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مارچ (ایس او نیوز) یہاں ساگر روڈ ، کسل گیدّے کراس پر اتوار شب کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں دو کو منی پال اور ایک کو کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ آٹو رکشہ مسافروں کو بھر کر بھٹکل سے ساگر روڈ ہوتے ہوئے  ماروکیری جارہا تھا کہ ہاڈولی سے بھٹکل کی طرف جارہی ایک ٹریکٹر اچانک سامنے آگئی اور دونوں کی تیزرفتاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ ٹکر لگتے ہی رکشہ ڈرائیور سمیت تین مسافر رکشہ سے باہر سڑک پر جاگرے۔ فوری طور پر سبھی زخمیوں کو   108 ایمبولنس کے ذریعے  بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔

زخمیوں میں  آٹو رکشہ ڈرائیور گنپتی منجوناتھ گونڈا (50) اور مسافر ناگیش وینکٹ رمن موگیر (30) جو  ماروکیری کے رہنے والے ہیں کو حادثے میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور دونوں کو سرکاری اسپتال سے منی پال اسپتال  شفٹ کیا گیا ہے،ناگیش سنّو گونڈا  کو بھی سر پر گہری چوٹ لگی ہے، اسے کنداپور لے جایا گیا ہے جبکہ رکشہ پر ایک اور مسافر ناگپا ملیا نائک بھی سوار تھا، جسے معمولی زخم آئے ہیں اور سرکاری اسپتال میں مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

دو بائکوں کی ٹکر:   جس وقت ٹریکٹر اور آٹو رکشہ کے درمیان ٹکر ہوئی، اسی وقت  ماروکیری کے کیترے بس اسٹاپ کے قریب دو بائکوں کے درمیان بھی خطرناک ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں تین لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تینوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں لے  جانے کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔