بی جے پی سنٹرل ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی، ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مداخلت کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 11:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ترنمول کانگریس لیڈران نے برسراقتدار بی جے پی پر سنٹرل ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مداخلت کی گزارش کی ہے۔ ترنمول لیڈران نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز سے ملاقات کریں گے۔

دہلی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مغربی بنگال کی وزیر ششی پانجا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو لوک سبھا انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے گرفتار کیا گیا، یہ پریشان کرنے والی بات ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو تو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پانجا کا کہنا ہے کہ ’’جس طرح سے ضابطہ اخلاق کا اعلان ہونے سے ٹھیک پہلے ہیمنت سورین کو گرفتار کیا گیا، اس سے ہم پریشان ہیں، اب تو ضابطہ اخلاق نافذ ہو چکا ہے اور چیزیں الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں ہیں، لیکن دہلی کے وزیر اعلیٰ سلاخوں کے پیچھے ڈال دیے گئے ہیں۔ ہم کمیشن سے اپنے اختیارات کا استعمال کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔‘‘

ترنمول لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ’’ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی سنٹرل ایجنسیاں اپوزیشن لیڈران کو ہدف بنا رہی ہیں۔ انھیں اپوزیشن کے خلاف اسلحہ کی شکل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم نے اپنی فکر ظاہر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا تھا اور ہمیں پیر کا وقت دیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کارکنان و لیڈران کو ایجنسیوں کے ذریعہ طلب کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی کی انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے۔ آج الیکشن کمیشن دفتر گئے ترنمول کانگریس کے وفد میں پانجا کے علاوہ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن ڈیرک او برائن، رکن پارلیمنٹ ڈولا سین، ساکیت گوکھلے اور ساگریکا گھوش بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...