مینگلور کے قریب بیلتنگڈی کے پٹاخہ کارخانے میں زبردست دھماکہ - 3 ہلاک - کئی افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2024, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 29 / جنوری (ایس او نیوز)مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے گولی انگڈی علاقے میں پٹاخے تیار کرنے کے مقام پر زبردست دھماکہ ہونے کے نتیجہ میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اتوارشام کو پیش آیا۔

    دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سوامی (55 سال)، ورگیس (68 سال) اور چیتن (25 سال) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ بعض زخمیوں کے نام دنیش، کمار، کرن، کلّیشا، پریم اور کیشوا بتائے گئے ہیں ۔

    معلوم ہوا ہے کہ 'سولڈ فائر ورکس، کے نام سے پٹاخوں کا یہ کارخانہ کوچوڈی کے پاس بشیر فارم نامی مقام پر قائم تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے پٹاخوں کی تیاری اور سپلائی ہو رہی تھی ۔ جس وقت دھماکہ ہوا، تب  یہاں 9 مزدور پٹاخے تیار کرنے کے کام پر معمور تھے ۔ دھماکے کے بعد ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی لاش بر آمد کی جا سکی جبکہ بقیہ دو مہلوکین کے چھیتڑے دھماکے کے مقام سے سو میٹر کی دوری پر یہاں وہاں بکھرے ہوئے پائے گئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز چار کیلو میٹر دور تک سنائی دی تھی ۔ 

    ایمرجنسی کال موصول ہونے پر بیلتنگڈی فائر سروس نے فوراً جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کیا اور ایک سنگین طور پر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر طبی امداد ملنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا ۔  

    ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی رشینت  سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ بیلتنگڈی اور وینور  پولیس کی ٹیم نے معائنہ اور ابتدائی تفتیشی کارروائی انجام دی ۔ اس موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ریشینت نے بتایا کہ  2011۔12 سے اس کمپنی کے پاس لائسنس ہے۔ البتہ دھماکہ کیسے ہوا، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔