6 دسمبر 1992 کو مسجد گرانے کی بھی سازش ہوئی اور ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بھی۔۔۔۔ از: ظفر آغا

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2020, 11:44 PM | اسپیشل رپورٹس |

6 دسمبر 1992 کے روز جب بابری مسجد ایودھیا میں ڈھائی گئی تو اس دن میں تقریباً 11 بجے صبح میں پریس کلب آف انڈیا دہلی پہنچ گیا۔ وہ عجیب دن تھا جو آج بھی بخوبی میرے دماغ میں نقش ہے۔ مجھے بخوبی یاد ہے کہ وہ اتوار کا دن تھا۔ عموماً اتوار کو پریس کلب دن بھر خالی پڑا رہتا ہے۔ لیکن اس روز صبح سے ہی صحافی پریس کلب پہنچنے لگ گئے۔ تھوڑی ہی دیر میں پریس کلب صحافیوں سے کھچاکھچ بھر گیا۔ اصل میں سب کو ہی یہ احساس تھا کہ اس دن ایودھیا میں کچھ بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ اس وقت بی جے پی صدر لال کرشن اڈوانی اپنی خون آلود رتھ یاترا پوری کر کے 'مندر وہیں بنائیں گے' کے نعروں کے ساتھ ایودھیا پہنچ چکے تھے۔ سارے ملک میں زبردست رام لہر تھی۔ فضا میں مسلم مخالف فسادات اور نفرت کی بو تھی۔ اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی بھلا بی جے پی، وشو ہندو پریشد اور سنگھ کا کون ایسا بڑا نام تھا جو وہاں نہیں تھا۔ ایک اٹل بہاری اکیلے دہلی میں تھے۔ پھر لاکھوں کارسیوک مندر وہیں بنانے کے جذبہ کے ساتھ ایودھیا میں موجود تھے۔

اس لیے ہر صحافی کے دل میں یہ کھٹکا تھا کہ آج تو ایودھیا میں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ بس ایک میں تھا جو یہ کہے جا رہا تھا کہ کچھ بھی ہو مسجد نہیں گرائی جائے گی۔ میں ایک ایسے گھر میں جنما تھا جہاں ایک ملک کی گنگا-جمنی سانجھی وراثت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔ ہمارے گھر میں ہندو-مسلم کا کوئی فرق ہی نہیں تھا۔ ہمارے وطن الٰہ آباد میں دسہرے کی دس تاریخ کو جب رام دل نکلتا تو اس روز ہمارے والد خود ہماری انگلی پکڑ کر رام درشن کروانے لے کر جاتے تھے۔ رام ہمارے بھگوان تو نہیں لیکن ہماری سانجھی وراثت کی ایک انتہائی علامت ضرور تھے۔ ایسے ماحول میں پرورش پا کر ہم کو یہ یقین ہی نہیں آتا تھا کہ بھلا کوئی اس ملک میں مسجد گرا سکتا ہے۔

لیکن 6 دسمبر کے روز ایودھیا نے ہمارا یہ بھرم توڑ دیا۔ ہوا یوں کہ تقریباً بارہ بجے ہمارے ایک صحافی دوست شنکرسن ٹھاکر نے پریس کلب میں آ کر کہا، ظفر مسجد پر کارسیوک چڑھ چکے ہیں۔ مسجد گرائی جا رہی ہے۔ مجھے ایک دھکا لگا۔ لیکن پھر بھی یقین نہیں آیا۔ میں نے جھٹ اس وقت ایودھیا معاملات کے مرکزی وزیر رنگاراجن کمارا منگلم کو فون کیا اور پوچھا کیا واقعی مسجد گرائی جا رہی ہے۔ کمار منگلم نے اس بات کی تصدیق کر دی۔ لگا پیر کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔ لیکن جلد ہی سنبھل گئے۔ پھر سارے دن اس ہنگامہ خیزی رہی اور صحافی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ رات ہوتے تھکے ہارے گھر پہنچے۔ بی بی سی ٹی وی پر خبریں کھولیں۔ دیکھتے کیا ہیں کہ کارسیوک مسجد کی گنبد پر سوار مسجد توڑ رہے ہیں۔ پتہ نہیں مجھ پر کیا بیتی کہ یکایک آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ بہہ نکلے۔ اور بس اس روز یہ بھی لگا کہ میں مسلمان بھی ہوں۔

ملک میں فساد کی لہر پھیل گئی۔ دو مہینوں کے اندر دو-تین ہزار مسلمان مار دیئے گئے۔ کیسی سانجھی وراثت، کہاں کا  گنگا-جمنی ہندوستان۔ 6 دسمبر 1992 کو تو ہندو راشٹر کی بنیاد رکھ دی گئی۔ آخر کوئی تیس برسوں بعد مودی کا 'جدید ہندوستان' باقاعدہ ہندو راشٹر ہے۔ سپریم کورٹ سے لے کر پچھلے ہفتے سی بی آئی کورٹ کے فیصلے تک اس ملک کے مسلمان کو   ہر فیصلے پر یہ احساس ہوا کہ اس کو تو انصاف ملا ہی نہیں۔ اور یہ احساس کوئی غلط بھی نہیں تھا۔ دن دہاڑے لاکھوں افراد کا مجمع بی جے پی، وشو ہندو پریشد اور سنگھ کے اشاروں پر مسجد گرائی جائے اور عدالت تمام ملزمین کو باعزت بری کر دے اور کہے  کہ 6 دسمبر 1992 کو جو کچھ ہوا وہ سازش نہیں تھی۔ ارے جناب وہ محض بابری مسجد گرانے کی ہی سازش نہیں بلکہ اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی سازش تھی۔ وہ سازش آج مودی کے زیر سایہ باقاعدہ ایک ہندو راشٹر کا روپ لے چکی ہے، اور کم از کم ابھی اس ملک کا مسلمان باقاعدہ دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے۔

لیکن گھبرائیے مت، ایک بابری مسجد کا انہدام نریندر مودی کا ہندو راشٹر ایک باعزم قوم کو غلام نہیں بنا سکتی ہے۔ مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ صدیوں پرانی ہندوستان کی گنگا-جمنی تہذیب اور اس ملک کی سانجھی وراثت کو تیس برسوں کی رام مندر کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مٹا نہیں سکتی ہے۔ اس ملک کے ہندو کو مودی نے جس مسلم منافرت کی افیون پلا کر نشہ میں غرق کر دیا ہے، وہ نشہ اس ملک کی بدحالی سے اب ٹوٹنے لگا ہے۔ ملک میں لوگ سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔ کسان بے چین ہے۔ یو پی میں دلت لڑکی کی آبرو ریزی اور موت سے لاکھوں دلت سڑکوں پر اتر پڑا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان جنتر منتر پر احتجاج کر رہا ہے۔ مودی نے جو ہندو-مسلم منافرت کا جادو پھیلا رکھا تھا، ان کے چھٹنے کے آثار صاف دِکھائی دے  رہے ہیں۔ ہٹلر جیسے تاناشاہ نہ چل سکے تو پھر بی جے پی کی تاناشاہی کب تک۔

لیکن بابری مسجد گرائے جانے سے لے کر لکھنؤ فیصلے تک اس ملک کے مسلمان کے لیے ایک سبق بہت واضح ہے۔ اور وہ سبق یہ ہے کہ جس قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا سلیقہ نہ آئے غلامی اس قوم کا مقدر ہے۔ اس ملک کی مسلم اقلیت غلامی کی کگار پر ہے۔ اب اس کو اپنے حقوق کے لیے ایک لمبی جدوجہد کرنی ہوگی۔ وہ جدوجہد کوئی لڑائی کی شکل میں نہیں ہوگی۔ وہ تو بس مسلمان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا سلیقہ سکھانا ہوگا۔ اور اس سلیقہ کی راہ سرسید احمد خان دکھا گئے۔ یعنی تعلیم حاصل کرکے دور جدید میں کامیابی اور سربلندی سے کھڑا ہونے کا ہنر۔ جس روز اس ملک کی مسلم اقلیت نے یہ ہنر سیکھ لیا اس روز پھر کبھی دوسرا 6 دسمبر 1992 نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...