بینگلور: سیاست میں دھرم ہونا چاہیے، لیکن دھرم میں سیاست نہ ہو -کانگریسی لیڈر جگدیش شٹر کا موقف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2024, 8:05 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 21 / جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شٹر نے کانگریس پر ہندو مخالف ہونے کا الزام لگانے والی  بی جے پی کو کڑا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ہندو مخالف نہیں ہے ۔ اگر کانگریس پارٹی ہندو مخالف ہوتی تو 135 سیٹیں کیسے جیت سکتی تھی ۔ اس لئے بی جے پی کو اب کانگریس کی مخالفت اور تبصرے کرنے سے باز آنا چاہیے ۔ 

    کانگریس ایم ایل سی جگدیش شٹر نے کہا کہ رام مندر کا مطلب دھرم کی بات ہے ۔ دھرم کی علامت ہے ۔ یہ دھرم کی بیداری لانے اور دیش کو جوڑنے والی چیز رہنی چاہیے ۔ رام مندر کے مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ سیاست میں ھرم رہنا چاہیے  لیکن  دھرم میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ جن لوگوں کو دعوت ملی ہے ان میں سے بہت سے لوگ مختلف اسباب سے اس میں شرکت نہیں کررہے  ہیںَ،  یہ بات کانگریس نے کہی ہے ۔ اب اس پر بی جے پی والے تنقیدیں کر رہے ہیں ۔

    جب اخبار نویسوں نے ان سے دوبارہ بی جے پی میں واپس جانے کے تعلق سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے کسی نے بھی مجھ سے رابطہ قائم نہیں کیا ہے ۔ اُس وقت بی جے پی میں میری توہین اور ہتک ہوئی تھی ۔ انہیں سبق سکھانا چاہتا تھا، میں نے سکھا دیا ہے ۔ کانگریس میں پوری طرح مطمئن ہوں ۔ میں کسی قسم کی توقع  کے ساتھ کانگریس میں شامل نہیں ہوا تھا ۔ میں نے کئی بار کہا ہے کہ پارلیمانی الیکشن نہیں لڑوں گا ۔ اس لئے میں ٹکٹ کا امیدوار نہیں ہوں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...