بھٹکل: نوائط کالونی ، امین الدین روڈ پر گھر میں چوری کی واردات : حسبِ معمول چور فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th August 2017, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/اگست (ایس اؤنیوز)شہر بھٹکل اور نواحی علاقوں میں یکے بعد دیگرے لگاتارمکانات کی چوری میں اضافہ ہوتاجارہاہے، گھر میں جب کوئی نہیں رہتاتو اس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے چور گھروں میں گھس کر زیورات،نقد رقم سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہورہے ہیں۔ دن بدن اس طرح گھروں کی چوری سے مالکان اور عوام پریشان ہیں اور گھر سےنکلنا ہی دشوار ہورہاہے۔

جمعرات کو بھی ایسا ہی ایک چوری کاواقعہ پیش آیا ہے لیکن گھر میں چوروں کو زیورات ، نقد رقم وغیرہ نہیں ملنے سے صرف کپڑے وغیرہ لے کر فرار ہوئے ہیں۔ نوائط کالونی حدود کے موسیٰ نگر میں امین الدین روڈ پر محتشم مختار کے گھر ’’فرحین منزل ‘‘ میں چوری ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ گھر مالک خلیج میں مقیم ہونے سے گھر پر کوئی نہیں رہتا۔ البتہ گھر کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک شخص موجود ہے جو دو تین دنوں میں ایک مرتبہ گھر آجایا کرتے رہتے ہیں۔ جمعرات کی صبح حسب معمول متعلقہ شخص گھر پہنچے تو گھر میں چوری ہونے کا پتہ چلا۔ گھر میں نقدرقم، سونے کے زیورات وغیرہ نہیں تھے تو چوروں نے صرف پکڑے وغیرہ لےکر فرار ہوئے ہیں۔ معاملے کو لے کر شہری پولس تھانے میں شکایت دی گئی ہے۔ گذشتہ 2سال پہلے اسی گھرمیں چوروں نے ہاتھ صفائی کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ کے تدڑی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ : محکمہ ٹورازم کی کارروائی - 21 ٹورسٹ بوٹس کا لائسنس منسوخ

تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔ 

مرڈیشور بستی مکّی میں جنگلاتی زمین پر قبضہ - وزیر منکال وئیدیا پر اٹھ رہی ہیں انگلیاں - محکمہ جنگلات نے لگائی روک

مرڈیشور بستی مکّی میں موجود اتر کنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی صدارت میں چل رہے بینا وئیدیا اسکول سے متصل جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کے بعد محکمہ جنگلات نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں چل رہی کھدائی اور صفائی کے کام پر روک لگا دی ہے ، مگر اس ناجائز قبضے کے معاملے میں ...

ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں: بھٹکل میں منعقدہ شعری نشست میں سالک ندوی ‌کا‌اظہار خیال

وطن عزیز ان دنوں انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے۔ایک طرف تہذیبی جارحیت نے ان ہنگاموں کو نہایت سنگین بنا دیا ہے تو دوسری طرف فرقہ پرستی، تنگ نظری،لسانی عصبیتیں، اور طبقاتی کشمکش عروج پر ہے اور بے چہرگی کی بھیڑ میں انسانوں کا وجود ہی گم ہو گیا ہے۔

سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔

بیلتنگڈی : پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کے خلاف پولیس کی کارروائی - پولیس کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی ہریش پونجا دی پر درج ہوئی ایف آئی آر

غیر قانونی طور پر پتھروں کی کھدائی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے اقدام کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث بی جے پی یووا مورچہ کے صدر ششی راج شیٹی کو جب گرفتار کیا تو ایم ایل اے ہریش پونجا نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے کے علاوہ انہیں دھمکیاں دی تھی ۔ اس پر ...