منکی میں مویشی چوری کے الزام میں بھٹکل کے چار نوجوان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 29th February 2020, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل29/فروری (ایس او نیوز) رات چار بجے کے وقت منکی کے ایک گاؤں ’موگلی‘میں گائے کے بچھڑے کی چوری کرنے کی کوشش میں مصروف بھٹکل کے چار نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا ہے اور پھر ان کی پیٹائی کرنے کے بعدانہیں منکی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مویشی چرانے کے لئے استعمال ہونے والی کار کے شیشے بھی توڑ دئے گئے ہیں جسے بعد میں پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے پہلے اسی گاؤں سے ایک گائے چوری کرکے کار میں ڈال کر چور موقع پر سے فرار ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ اطراف کے دوسرے گاؤں سے بھی مویشی چوری ہوجانے کی شکایت روزانہ سننے کو مل رہی تھیں۔ اس لئے مقامی لوگوں نے رات کو پہرا دینے کا منصوبہ بنایا اور پھر جب موگلی میں یہ نوجوان گائے کو بریڈ کھلا کر رسی سے باندھنے کی کوشش کررہے تھے تو اس وقت لوگوں نے ان کو پکڑ لیا۔

ملزمین کی شناخت محمد عادل ڈوبال، محمد رحین، محمد رحیق، رضوان عبدالرشید کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔