کلبرگی میں امبیڈکر کی مورتی پر چپلوں کا ہار - دلت تنظیموں کا شدید احتجاج - کئی علاقوں میں توڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2024, 11:11 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

کلبرگی 24 / جنوری (ایس او نیوز) کوٹانورو (ڈی) گرام کے لومبینی باغ میں موجود بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کو چپلوں کا ہار پہنانے کی خبر عام ہونے پر شہر میں دلت تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاجی مظاہرا کیا گیا جس کے بعد شہر میں تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔ معاملہ منگل سامنے آیا جس کے بعد پورے کلبرگی شہر میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے پس منظر میں چیتاپور تعلقہ کے واڈی شہر میں شوبھا یاترا اور رام کی مورتی کا جلوس نکالا گیا تھا۔ اس موقع پر جو تصادم اور افراتفری ہوئی تھی اسی پس منظر میں امبیڈکر کی مورتی پر چپلوں کا ہار ڈالنے کی بات سامنے آئی ہے، جس پر احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے دکانوں اور تجارتی مراکز کو زبردستی بند کروایا۔ جگت سرکل پر سنگ باری کے علاوہ احتجاجیوں نے بی جے پی کے ایم ایل سی کی ملکیت والے ایک پٹرول بنک پر بھی توڑ پھوڑ مچائی ۔ فرح آباد، جیورگی تعلقہ، تیمّاپوری سرکل سمیت ضلع کے بہت سارے علاقوں میں احتجاجیوں نے ملزمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے راستہ روکو دھرنا دیا ۔ سڑک پر ٹائرس جلائے گئے۔ 

 ضلع کی ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم نے پولیس کمشنر، ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ مورتی کے گلے سے چپلوں کا ہار اتروایا اور احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی کو میمورنڈم دیا۔ اس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس واقعہ کی پوری تحقیقات کی جائے گی اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ اپنی طرف سے اس باغ میں امبیڈکر کی نئی مورتی نصب کروائے گی۔ اس یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرا ختم کیا گیا۔

 اس تعلق سے پولیس نے بتایا کہ امبیڈکر مورتی کی توہین کرنے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واڈی میں جو تصادم ہوا تھا اس پس منظر میں تین دن کے لئے وہاں امتناعی احکامات جاری کیے گئے ہیں.

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...