کاروار میں فلائی اوور اور قومی شاہراہ کو جوڑنے میں تکنیکی  دقت : فورلین کےلئے تعمیر کی جارہی سرنگوں کو لےکر مسائل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st November 2019, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کاروار کے الی گدا کے قریب قومی شاہراہ فورلین کے لئے  ایک سرنگ تعمیر کی جارہی ہے، متعلقہ  سرنگ کی تعمیر جب سے  شروع ہوئی ہے اسی وقت سے  کوئی نہ کوئی مسئلہ پیش آتا رہاہے۔ یہ سوال بھی جنم لے رہاہے کہ کیا یہ سرنگ عوام کے لئے محفوظ ہے؟۔ حالیہ تعمیر کئے جارہے فلائی اوور اور قومی شاہراہ کو جوڑنے کے لئے ٹکنیکل مسئلے کا سامنا ہے۔

منگلورو سے گوا کے درمیان چلنے والی قومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کیا جارہاہے، شاہراہ کے درمیان تعمیر کی جارہی سرنگ کے داخلے کا تعمیراتی کام غیر سائنٹفک ہونے کا الزام سننے میں آرہاہے، اس سلسلےمیں فوری بیداری کا ثبوت نہیں دیا گیا تو یہ مرکز حادثات کے مرکز ہونےکا خطرہ درپیش ہے۔

کاروار شہر سے بینگا تک سرنگ کے ذریعے شاہراہ کی تعمیر کی جارہی ہے، کل 4سرنگ تعمیر کئے جارہے ہیں، چونکہ فورلین شاہراہ پر ایک طرفہ ٹرافک ہوتی ہے جس کی وجہ سے شہر کے لندن برج سے الی گدا تک دو اور الی گدا سے بینگا تک دو سرنگ راستوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ بینگا سے الی گدا تک کی سرنگوں کی تعمیر تقریبا پوری ہوچکی ہے۔

قومی شاہراہ تعمیر کی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی نے کئی جگہوں پر سڑکوں کے رخ کو بدلا ہے، ضلع کے کئی  جگہوں پر بڑےبڑےپہاڑ کھود کر سڑک کی تعمیر کی ہے، جنگل کے درمیان سے گزرنے والی سڑک کی چوڑائی کو کم کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہی فیصلہ لینے کی بات کہی جارہی ہے، پرانے برج، راستوں کی درستی کرکے انہیں سجایا گیا ہے۔

خطرناک مقام : بینگا سے کاروار ہوتے ہوئے باہر نکلی والی سواریاں فلائی اوور سے جڑ جاتی ہیں، اس سے ملنے والی حالیہ قومی شاہراہ مقامی عوام کی چہل پہل کے لئے ہوگی، اسی راستے سے بینگا، الی گدا، بندر، بیت کھول سمیت دیگر مقامات کی طرف سواریاں جائیں گی۔ یہاں سرنگ سے باہر نکلی والی سواریوں اور موجودہ سڑک کا علاقہ غیر سائنٹفک ہے، آئندہ دنوں میں یہ جگہ حادثات کا مرکز ہونےکا الزام لگایا جارہاہے۔

پہلا راستہ بدل کر  قومی شاہراہ کے لئے بہت بڑے جنگل کا کٹاؤ کیاگیا ہے، بینگا میں موجود برلا کمپنی کے سامنے  گھومنے والی  فورلین  کاروار سے  پانچ کلومیٹر دورسے ہی  دو سرنگوں کے ذریعے  ہوتے ہوئے کاروار شہر میں داخل ہوتی ہے، کاروار مرکز سے انکولہ ہوتے ہوئے جانے والی سبھی سواریاں لندن برج سے ہی جاتی ہیں۔اور اسی سڑک سے ایک کلومیٹر کی دوری پر بیت کھول تجارتی بندرگاہ اور ماہی گیری بندرگاہ واقع ہے، ان مقامات کو جانے کے لئے سبھی سواریوں کو ضروری ہےکہ وہ موجودہ قومی شاہراہ سے ہی گزرنا پڑتاہے۔ لیکن اب جو نئی فورلین شاہراہ سرنگ کے ذریعے سیدھے لندن برج پہنچنے کی وجہ سے پرانی سڑک سے گزرنے میں مشکلات پیدا کی گئی ہیں، حادثات کے لئے موقع دیاگیا ہے، حادثات سے بچنا ہے تو پرانی سڑک کو ہمیشہ کے لئے بند کرناپڑے گاجو ناممکن ہے۔

ڈبل روڈ پر مبنی سرنگ کی تعمیر تقریبا 85فی صد مکمل ہوگئی ہے۔ حفاظت کے پیش نظر متبادل راستے کی تعمیر ضروری ہے۔ قومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کرنے کے لئے بینگاسے بائی پاس کی تعمیر جارہی ہے، دوبڑے پہاڑوں کو کاٹ کر سرنگ تعمیر کی جارہی ہے، بینگا سے الی گدا تک 360میٹر لمبی سرنگ کی تعمیر ہورہی ہے، جو تکمیل کے قریب ہے۔ متعلقہ سرنگ کے اوپر موجود ڈپٹی کمشنر کا بنگلہ سمیت کئی عمارتیں ہیں اس لئے متعلقہ پہاڑ کو کاٹنے کے لئے وقت درکارہے۔ ڈی سی بنگلہ پہاڑ کے نیچے 260میٹر لمبی سرنگ کاٹ جارہی ہے، جب تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا تو ٹرافک کے لئے مسائل پیدا ہونگے، یہی وجہ ہے کہ کام کی تکمیل کے لئے انہیں مہلت دی گئی ہے۔ من جملہ متعلقہ سرنگوں کو کاٹنے اور ان کی تعمیر کو لےکر کئی مشکلات درپیش ہیں، اب ٹھیکدار کمپنی کس طرح ان مسائل کو حل نکالتی ہے دیکھناہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...