پابندی کے بعد اسمتھ کے لئے حمایت اور ہمدردی بڑھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 1:20 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،30؍مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بال ٹیمپرنگ معاملے میں سخت پابندی کے بعد روتے ہوئے معافی مانگنے والے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کے لیے ہمدردی بڑھنے لگی ہے۔روتے ہوئے معافی مانگنے کے بعد کوچ ڈیرن لیہمن نے بھی استعفی دے دیا۔کپتان سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔حالانکہ اس کے بعد ٹیم کو کافی جارحانہ کہتے ہوئے کافی تنقید بھی ہوئی۔آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہا کہ ہم سب اتنے دلبرداشتہ اور غصے میں ہیں، شاید ہمیں اتنا یقین نہیں تھا کہ اس پر کس طرح رد عمل کیا جائے۔ہم نے ایسا کچھ پہلے نہیں دیکھا تھا۔انہوں نے لکھاکہ لیکن اب چیزوں کو دیکھا جائے تو انہوں نے جو کچھ جرم کیا، یہ تنقید اس سے کہیں زیادہ نظر آرہی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ سمتھ اور کیمرون بینکروفٹ اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں دوسرا موقع ملنا چاہئے اور امید کرتا ہوں کہ انہیں اب چاروں طرف سے صحیح حمایت مل جائے گی۔انہوں نے آج جو کچھ کیا (معافی مانگی)، اس کے لئے کافی ہمت چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...