بھٹکل میں ٹیچینگس آف پروفیٹ محمد ﷺکے زیراہتمام سیرت النبی پر سات روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2023, 1:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز)  ٹیچنگس آف پروفیٹ محمد ﷺ کا سات روزہ سیرت النبی ﷺ ورکشاپ جو چھ محاضرات پر مشتمل تھا، 10 نومبرکو شروع ہوکر 16 نومبر کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جماعت المسلمین بھٹکل کے محکمہ شرعیہ ہال میں منعقدہ سیرت النبیﷺ کے اس ورکشاپ کے پہلے دن تعارفی نشست ہوئی، جس میں آئندہ ہونے والے محاضرات کے عناوین پر روشنی ڈالی گئی۔ اگلے دن سے محاضرات کا با قاعدہ سلسلہ شروع ہوا۔

"ہادی عالم ﷺ کی مکی زندگی" پر مولوی دانش شنگیٹی ندوی، "تاجدار مدینہ ﷺ کی مدنی زندگی" پرمولوی احمد صدیق ندوی، "غزوات رسول ﷺ" پر مولوی عبدالنافع پیشمام ندوی، "اخلاق رسول ﷺ" پرمولوی انس حاجی فقیہ ندوی، "نبی ﷺ کی بعثت کا دنیا پر اثر" پرمولوی عبدالغفور‌‌ ندوی اور  "محبت رسول اور اس کے تقاضے" پر مولوی عبداللہ برماور ندوی  نے محاضرات پیش کئے۔

ورکشاپ کے اختتام کے بعد  17/ نومبر بروز جمعہ بعد نمازعشاء انعامی نشست منعقد ہوئی، جس میں مختلف نوعیت کے امتیازی کارکردگی پرانعامات دیے گیے اور ممتاز طلباء کی ہمت افزائی  کی گئی۔ ورکشاپ میں 70 طلبہ  شریک ہوئے،جن میں 22نے صد فیصد حاضری دی۔ تمام محاضرین نے  پروجیکٹر کے ذریعے اپنا محاضرہ پیش کیا، جس سے حاضرین کی دلچسپی میں کمی نہیں آئی۔

ہر محاضرہ کے اخیر میں اس کے متعلق پانچ سوالات کیے جاتے تھے، جن کے جوابات انھیں اپنی ڈائری میں  قلمبند کرنے کے لۓ کہا گیا تھا، صحیح جوابات پر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اول مقام حاصل کرنے والے کل پانچ طلباء دوم مقام حاصل کرنے والے دو جبکہ سوم مقام حاصل کرنے والے پانچ طلباء رہے۔ اسی طرح   اعلان کے مطابق پابندی کے ساتھ شریک ہونے والوں کو سرٹیفیکیٹس دئے گئے اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والے  10 ممتاز طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ان چھ دنوں میں تقریباً ساٹھ ہزار (60,000) کی تعداد میں درود شریف کا ورد کیا گیا اور کثرت سے درود پڑھنے والے 3 طلباء کو درود ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 
نشست میں ادارہ ٹیچینگس آف پروفیٹ محمد ﷺ کے سرپرست مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے ساتھ جماعت المسلمین کے ٹرسٹی و صدرجامعہ اسلامیہ  مولوی عبدالعلیم قاسمی، ادارے کے صدرمولوی فوازمنصوری ندوی اور نائب صدر مولوی عبدالرشید شہراز شاہ بندری ندوی موجود تھے۔

عبداللہ سدی پاپا کی تلاوت کلام پاک سے نشست کا آغاز ہوا تھا، مولوی نبراس نے ورکشاپ کی مفصل رپورٹ پیش کی تھی۔ مولوی احمد صدیق نے انعامی تفصیلات سامعین کے سامنے پیش کیں۔ انعامی نشست میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔  مولوی عبد الواسع  نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔