ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 8th November 2021, 11:25 AM | اسپورٹس |

شارجہ، 8؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی، پاکستان وہ واحد کرکٹ ٹیم ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک  بھی میچ میں شکست نہیں کھائی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولر شاداب خان نے 2حسن ، حارث اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں پر 189رنز بناکر اسکالینڈ کو 190رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے  نصف سنچری میں 6چھکے اور ایک چوکا  لگایا،شعیب ملک نے 18گیندوں پر 54رنز بنائےاور کپتان بابراعظم 66رنز بناکرنمایاں رہےجبکہ محمد حفیظ 31،فخر زمان8،محمد رضوان  15اور آصف علی نے 5رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے بولر کرس گریوز  نے 2 ، سفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا تھا جبکہ پاکستان کے خلاف اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 23رنز پر گرگئی، کائل کوئٹرز 9رنز بناکر آؤٹ  ہوگئے تھے، دوسری وکٹ 36رنز پر اور تیسری وکٹ 41رنز پر گرگئی تھی، جارج منسے  بھی 17رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...