ٹی  ۔20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd November 2021, 12:41 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی ، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی  ۔20 ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔85 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 14 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ٹیمبا باوما 31 اور ڈیوڈ ملر پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ہینڈرکس پہلے اوور میں ہی تسکن احمد کی گیند ہر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ابتدائی نقصان کے بعد پروٹیز سے محتاط انداز اپنایا جو کسی کام نہ آ سکا اور ڈی کاک 16 رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے۔اس کے بعد ایڈن مارکرم بھی صفر پر تسکن احمد کا نشانہ بنے۔راسی وین ڈر ڈوسن اور ٹیمبا باوما کے درمیان 47 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد ڈوسن 22 رنز بنا کر ناسم احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکن احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کگیسو ربادا کی شاندار بولنگ ہر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں ٹھیک ثابت ہوا اور بنگلہ دیشی بلے باز 20 اوور مکمل بھی نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 19 ویں اوور مین 84 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر محمد نعیم نو رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اس سے اگلی ہی گیند پر ربادا نے ون ڈاون آنے والے سومیا سرکار کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔کگیسو ربادا کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ صرف یہی نہ رکا بلکہ انہوں نے اپنے تیسرے اوور میں ان فارم بلے باز مشفیق الرحیم کو بھی صفر پر بھی پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد ٹیم کے مجموعی سکور میں 10 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی کپتان محمود اللہ کو اینرک نورکیا نے تین رنز پر ہی آوٹ کر دیا۔اس سے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہی عفیف حسین کو ڈوین پریٹوریئس نے بولڈ کر دیا۔بنگلہ دیش کے چھٹے آوٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 24 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس کے بعد شمیم احمد بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 11 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر مہاراج کو کیچ تھما بیٹھے۔آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی تسکن احمد تھے جو تین رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد مہدی حسن نورکیا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ناسم احمد تھے وہ صفر پر نورکیا کی گیند پر ہٹ وکٹ آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا اور اینرک نورکیا نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ گروپ 1 میں اس وقت جنوبی افریقہ چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...