نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے ہرادیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2021, 11:58 AM | اسپورٹس |

شارجہ، 6؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسان حریف نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے اسکور بورڈ پر 4 وکٹ پر 163رنز کا ٹارگٹ سجایا۔

نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 111 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کیوی ٹیم اس فتح کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر کی ٹیم بن چکی ہے، جسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے آخری گروپ میچ میں افغانستان کا مقابلہ کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج کے میچ میں فتح کے ساتھ اپنا رن ریٹ بہتر کیا ہے تاہم وہ اب بھی افغانستان سے اس معاملے میں پیچھے ہے۔

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ سے ہی بھارتی ٹیم کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں، کیوی ٹیم کی فتح کے ساتھ افغانستان اور  ہندوستان  باہر ہوجائیں گے جبکہ اس کی ہار کی صورت میں تینوں ٹیموں میں رن ریٹ کلیدی حیثیت اختیار کرجائے گا۔

ایسی صورتحال میں اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ پیر کو ہندوستان  اور نمیبیا کے میچ تک منتقل ہوجائے گا، جہاں  ہندوستان کو ٹاپ 4 تک پہنچنے کےلئے اپنے رن ریٹ کو بہتر کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...