نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست، سیمی فائنل میں پہنچنا اب مشکل

Source: S.O. News Service | Published on 1st November 2021, 11:18 AM | اسپورٹس |

دبئی، یکم نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان  کا لگاتار دوسری ہار کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب تقریباً چکنا چور ہو گیا ہے ہندوستان کو مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 110 رن تک محدود رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 14.3 اوور میں دو وکٹ پر 111 رن بنا کر دو میچوں میں پہلی جیت درج کی۔

جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے مارٹن گپٹل کو شاردل ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ لیکن پھر ڈیرل مچل نے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 54 گیندوں میں 72 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔

بمراہ نے مچل کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ مچل نے 35 گیندوں پر 49 رنز میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈیون کونوے ولیمسن کا ساتھ دینے آئے۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کو 14.3 اوورز میں فتح دلائی۔ ولیمسن نے 31 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز میں تین چوکے لگائے جبکہ کونوے دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے بمراہ نے 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے اوپننگ میں لوکیش راہل کے ساتھ روہت شرما کی جگہ ایشان کشن کو میدان میں اتارا۔ کشن نے آٹھ گیندوں میں چوکا لگایا لیکن بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہندوستان  کی پہلی وکٹ 11 کے اسکور پر گری۔

تیسرے بلے باز کے طور پر میدان پر اترنے والے روہت شرما نے آتے ہی ٹرینٹ بولٹ کے باؤنسر کو ہک کیا لیکن باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا۔ تاہم روہت اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور 14 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بناکر لیگ اسپنر ایش سوڈھی کی گیند پر مارٹن گپٹل کو کے ہاتھوں کیچ دیکرآؤٹ ہوگئے۔ کپتان وراٹ کوہلی سے کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن وہ بغیر کسی باؤنڈری کے 17 گیندوں میں نو رنز بنانے کے بعد سوڈھی کا دوسرا شکار بن گئے۔ سوڈھی اپنی سالگرہ پرمیچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔

وکٹ کیپر رشبھ پنت نے بغیر کسی باؤنڈری کے 19 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور ایڈم ملنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پنت کا وکٹ 70 کے اسکور پر گرا۔ ہاردک پانڈیا نے کوئی بڑا شاٹ نہیں کھیلا اور 24 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شاردل ٹھاکر تین گیندیں کھیلنے کے بعد اپنا کھاتہ نہ کھول سکے اور بولٹ کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روندر جڈیجہ نے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ جدیجہ کو آخری گیند پر زندگی ملی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 20 رنز کے عوض تین اور سوڈھی نے 17 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدی اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...