بھٹکل میں چار سالہ بچے کی مشتبہ موت؛ منی پال میں پوسٹ مارٹم؛ پولیس کی طرف سے تفتیش جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th December 2023, 3:16 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 29 ڈسمبر (ایس او نیوز): یہاں بندر روڈ سکینڈ کراس میں ایک 4 سالہ لڑکا جو اپنی ماں کے ساتھ رہ رہا تھا مشتبہ طور پر فوت ہوگیا، اس تعلق سے بھٹکل ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد پولس چھان بین کررہی ہے۔

مرنے والے معصوم بچے کی شناخت ارہان (4) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روزبچہ جب شدید بیمارہوگیا تو اسے سرکاری اسپتال لایا گیا۔ لیکن لڑکے کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے یہاں کے ڈاکٹروں کے مشورہ پر مزید علاج کے لیے منی پال اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم علاج بے اثر رہا اور لڑکا دم توڑ گیا۔

شکوک و شبہات:
اگرچہ متوفی لڑکے کی ماں کا کہنا ہے کہ لڑکا اس وقت شدید زخمی ہوا تھا جب بندر روڈ سیکنڈ کراس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار دی تھی، لیکن لڑکے کے جسم پر پائے جانے والے زخموں کے نشانات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ لڑکے کے چہرے پر کچھ پرانے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر گاڑی کی ٹکر سے وہ زخمی ہوا تھا تو کونسی گاڑی نے ٹکر ماری تھی اوراُس وقت لڑکے کی ماں کہاں پر تھی، اس تعلق سے ابھی تک کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ بچے کی موت کو لے کر اس طرح کی اطلاعات بھی ہیں کہ بچے کی ماں پچھلے کچھ مہینوں سے اپنے شوہر سے دور ہے اور اس کے دوسرے ڈھائی سالہ بیٹے کے چہرے اور ٹانگ پربھی مشکوک زخم پائے جانے سے شکوک و شبہات گہرے ہوگئے ہیں۔ اس دوران بھٹکل کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر جس نے ارہان کا ابتدائی علاج کیا تھا، نے بتایا کہ متوفی لڑکے کا وزن اس کی عمر کے مطابق نہیں تھا۔

جمعہ کے روزجب بچے کی میت تعلقہ کے گُلمی بلال کھنڈ میں اس کے والد کے گھر لائی گئی تو آس پاس کے لوگوں نے بچے کی ماں پر الزام لگانا شروع کردیا کہ ماں نے اپنے بچے کی پٹائی کی ہے۔ واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ نعش کا منی پال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور رپورٹ ملنے کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی حقائق پر سے پردہ اُٹھ سکتا ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔