آسام میں کچھ لوگوں کو فرنچائز سے محروم کرنے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سیکرٹری کو کیا طلب
نئی دہلی،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے آسام میں کچھ زمرے کے لوگوں کو مبینہ طور پر فرنچائز سے محروم کرنے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دائر پٹیشن پر جمعہ کو الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کو 12 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت دی۔
عدالت عظمی نے سیکرٹری کو انفرادی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی کیونکہ یکم فروری کو نوٹس جاری کرنے کے باوجود کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس اے نذیر اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کے سامنے یہ مفاد عامہ کی عرضی سماعت کے لئے درج تھی۔بنچ کو جب یہ پتہ چلا ہے کہ کمیشن کی طرف سے کوئی موجود نہیں ہے تو اس نے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کو 12 مارچ کو انفرادی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔