پریمیئر فٹ سال سے جڑی سنی لیونی، کیرل کوبراز کی شریک مالک بنی
نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ کی سنسنی خیز اداکارہ سنی لیونی فٹ بال لیگ ’’پریمیئر فٹ سال‘‘میں کیرل کوبراز کی شریک مالک بن گئی ہے۔پریمیئر فٹ سال نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا۔سنی لیونی شریک مالک ہونے کے ساتھ ساتھ برانڈایمبیسڈربھی بنی ہے۔پریمیئر کا دوسرا سیشن ستمبر 15سے ممبئی میں شروع ہوگا جہاں وہ 17ستمبر تک ورلی کے این ایس سی آئی میں کھیلیں گے۔
اگلے راؤنڈ کے مقابلے میں بنگلوروکورمنگلاانڈور اسٹیڈیم میں 19سے 24ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔پریمیئر فٹ سال کی جانب سے کہا گیا کہ سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر سے منعقد ہوں گے۔آپ کوبتادیں کہ فٹ سال کے شروعاتی سیزن پانچ ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔ان ٹیموں میں لوئس فگو،ریاون گگس، پول سکولس، ہیرین کروسپو، مائیکل سالگوڈو، فلاکو اور رونالڈو جیسے کھلاڑی نظرآئیں گے۔