کاروار کے ضلع پنچایت  چیف اکانٹنٹ کے دفتر میں بھڑکی آگ: دستاویزات سمیت کئی اشیاء جل کر خاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th June 2021, 12:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍جون(ایس اؤ نیوز)شہر میں ضلع پنچایت کے چیف اکاؤنٹنٹ دفتر کی تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں سنیچر کی صبح اچانک آگ لگنے سے دفتر میں موجود دستاویزات، ٹی وی سمیت کئی اشیاء جل کر خاک ہونے کاواقعہ پیش آیا ہے۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہےکہ عمارت میں  شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگی ہے۔ اس سلسلےمیں ضلع پنچایت کی سی ای اؤ پریانگا نے اخبارنویسوں کو بتایاکہ ابتداء میں عمارت کے ’کے۔سوان ‘ کمرےمیں آگ نظر آئی ، لکڑی کے سبھی اشیاء جل گئے ہیں، فائر برگیڈکا عملہ  آگ کو پھیلنے سے روکنےمیں کامیاب ہوئے ہیں، میں نے عمارت کے اندر جا کر معائنہ کیا ہے ۔ کئی دستاویزات اور کمپیوٹر عمارت کی تیسری منزل پر ہونے سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ آگ حادثے کے متعلق جانچ کئےجانےکی بات  کہی۔ اس موقع پر اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے عمارت پہنچ کر معائنہ کیا ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔