بھٹکل کی طالبہ نے کی خودکشی، کالج سے گھر لوٹنے کے بعد کمرے کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th January 2022, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلکے میں ایک 17 سالہ طالبہ اپنے ہی گھر کی چھت پر لٹکتی ہوئی پائی گئی، جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس نے کسی بات سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ طالبہ کی شناخت بیلکے کی رہائشی کاونا منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ جمعہ صبح کاونا معمول کے  مطابق پڑوسی علاقہ بیندور کی سرکاری کالج گئی تھی، شام کو واپس گھر آنے کے بعد کمرے میں چھت سے لٹکتی پائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جس وقت یہ واردات پیش آئی، اُس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ پتہ چلا ہے کہ  اپنے ہی دوپٹے کو اس نے پھانسی کے لئے استعمال کیا تھا۔ وہ پی یو سی اول کی طالبہ تھی۔

خودکشی کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...