اڈپی اور مینگلور میں کورونا گائیڈ لائنس پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کا اعلان۔ چھوٹ کے دوران گاڑیاں چلانے کی نہیں ہوگی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2021, 11:16 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 9/ مئی (ایس او نیوز)ضلع اڈپی میں کورونا وباء بے قابو ہوجانے کے بعد ڈپٹی کمشنر جگدیشا نے اعلان کیا ہے کہ 10مئی سے کورونا گائیڈ لائنس لاگو کرنے میں سختی برتی جائے گی۔ 

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مختلف قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لئے تازہ ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت کل سے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے لاک ڈاون میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جو چھوٹ دی گئی ہے اس دوران ہوٹل سے پارسل کھانا لینے یا اناج اور ترکاری ، گوشت وغیرہ خریدنے کے لئے لوگوں کو اپنے اپنے علاقے میں  پیدل ہی جانا ہوگا۔ کسی بھی قیمت پر گاڑیوں کو سڑکوں پر نکلنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو نہ صرف گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔ بلکہ اپیڈیمک اور اینڈیمک قانون کے تحت اس کے خلاف کیس درج کیا جائے گا۔  پتہ چلا  ہے کہ اسی طرح  کی ہدایات مینگلور ایس پی نے بھی جاری کی ہیں اور بتایاہے کہ ضلع جنوبی کینرا میں بھی  اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے  چھوٹ کے دوران  لوگوں کو پیدل چل کر سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، اگر کوئی گاڑی لے کر باہر نکلے گا تو اُن کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا اور اُن کے خلاف معاملات بھی درج کئے جائیں گے۔

اُڈپی  ڈپٹی کمشنر     نے بتایا کہ بین الریاستی اور بین الاضلاع سفر پر بھی  پوری طرح پابندی رہے گی۔ البتہ صحت سے متعلقہ ہنگامی صورت حال میں ہی عوام کو اور عدالتی افسران وعملہ، محکمہ صحت سے متعلقہ افسران و عملہ کو  اپنی ذمہ داریاں  نبھانے کے لئے سفر کرنے کی اجازت رہے گی۔

ریلوے اور ہوائی سفر کرنے والے اپنے ٹکٹ کے ساتھ سڑک سے سفر کرسکیں گے۔ مزدوروں کے ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ کام نہ ہونے کی صورت میں ان مزدوروں کو سڑکوں پر یونہی چھوڑ دینے والوں کے خلاف کریمنل کیس داخل کیے جائیں گے۔ اگر ٹھیکیدار کے پاس کام نہیں ہے تو پھر ان مزدوروں کو 9 مئی کی شام تک ان کے گھر بھیج دینا ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران  ماہی گیری کی سرگرمیوں کے لئے بھی موقع نہیں رہے گا۔ عوام کے بندر پر جانے اور مچھلیاں خریدنے پر بھی پابندی رہے گی۔ شادی کی تقریب میں صرف 50 افراد شریک ہونے کی گنجائش رہے گی۔ دوسرے ضلع میں شادی کی تقریب رہنے پر تحصیلدار کی طرف سے  اجازت لینے کے بعد سفر اختیار کرنا ہوگا۔ اس سے ہٹ  کر مہندی کی تقریبات وغیرہ منعقد کرنے کے لئے اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔