بھٹکل میں غیر قانونی پٹاخوں کی فروخت کے خلاف کارروائی 

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2023, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 12 / اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ کی طرف سے ملی ہدایت کے مطابق بھٹکل تحصیلدار کی نگرانی میں افسران کی ایک ٹیم نے بازار میں مختلف مقامات پر پٹاخوں کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی اور پٹاخوں کی فروخت کے سلسلے میں تنبیہ کرنے کے علاوہ پٹاخوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کی ۔
    
شہر کے شمس الدین سرکل، پرانے بس اسٹینڈ، مین روڈ، ماری کٹہ، پھول بازار اور کلی ہنومنتھا مندر کے پاس موجود پٹاخہ کی دکانوں کے علاوہ جنرل اسٹورس، گروسری شاپس پر چھاپہ مارا گیا ۔ دکانداروں کو یہ بات سمجھائی گئی کہ لائسنس کے بغیر پٹاخے فروخت کرنا غیر قانونی اور مجرمانہ عمل ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ اس کے علاوہ صرف 'گرین پٹاخے' ہی فروخت کرنے کی تاکید کی گئی ۔
    
اس چھاپہ ماری کے دوران شمس الدین سرکل کے پاس پٹاخہ فروشی کا لائسنس نہ ہونے کے باوجود ایک دکاندار کے پاس 'آتشی پھلجھڑیوں' کا پیکیٹ بر آمد ہوا جس پر ٹی ایم سی کی طرف سے کارروائی کی گئی اور دکاندار پر پانچ سو روپے جرمانہ لگایا گیا ۔ 
    
بھٹکل تحصیلدار تیپّے سوامی، ٹی ایم سی چیف آفیسر نیل کنٹھ میستا، ٹاون پی ایس آئی  شیوانندا، ہیسکام اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر منجو ناتھ اور دیگر محکمہ جاتی اہلکار اس ٹیم میں شامل تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...