ہندوستانی مکہ باز نکہت زرین اولمپک میڈلسٹ کو شکست دے کر فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2022, 9:28 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق جونیئر عالمی مکہ بازی چمپئن نکہت زریں 73ویں اسٹرینڈجا میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ جمعہ کو 51 کلو وزن کے سیمی فائنل مقابلے میں نکہت نے ٹوکیو اولمپک کی نقرئی تمغہ جیتنے والی مکہ باز بوسیناز کاکیروگلو کو ہرایا۔ ہندوستانی مکے باز نے ترکی کے مکے باز پر 1-4 سے یہ جیت درج کی۔ نکہت کی بوسیناز کے خلاف یہ پہلی جیت ہے جنھوں نے 2019 عالمی خاتون مکہ بازی چمپئن شپ کے 51 کلو وزن کیٹگری کے سیمی فائنل مقابلے میں میریکوم کو ہرایا تھا۔

دونوں خاتون مکہ بازوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ شروع میں ترکی کی مکہ باز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حالانکہ نکہت نے اپنے صبر کو برقرار رکھا اور حریف کھلاڑی پر دور سے ہی وزن دار حملے کیے۔ اس سخت مقابلے میں تلنگانہ کی اتھلیٹ نے کئی منظم حملے کے ساتھ واپسی کی، کیونکہ انھوں نے اپنے حریف کھلاڑی کے حملے کو بہترین ڈیفنس کے ساتھ ناکام کر دیا۔

نکہت زرین نے اس فتح کے بعد کہا کہ ’’یہ میرے کیریر کا ایک بڑا لمحہ ہے کیونکہ ٹوکیو اولمپک اور عالمی چمپئن شپ میں نقرئی تمغہ جیتنے والی پر فتح حاصل کی ہے۔ میں نے ان کے خلاف اپنے گزشتہ میچ کا جائزہ لیا تھا اور میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔ میں نے آج ان پر قابو پایا اور جیت حاصل کی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...