شیموگہ میں میلاد النبی ؐ کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد کشیدگی،امتناعی احکامات نافذ، تشدد اورپولیس لاٹھی چارج میں متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2023, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ ،2/اکتوبر(ایس او  نیوز/ایجنسی) شیموگہ کے شانتی نگر میں آنے والے راگی گڈا علاقہ میں اتوار کی شام میلاد النبی ؐ کے جلوس پر پتھراؤ کی وجہ سے کشیدگی پھیل گئی -اس تشدد اوراسے روکنے کیلئے کئے گئے پولیس لاٹھی چارج میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -10 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے- احتیاطی طور پر علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کر دئیے گئے-

بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز مقامی مسلمانوں نے میلاد النبی ؐ کے جلوس کا اہتمام کیا- یہ جلوس جب شہر کے راگی گڈا علاقے سے گزر رہا تھا تو نامعلوم شرپسندوں نے اس پر پتھراؤ کیا جس کے وجہ سے کچھ دیر کیلئے افرا تفری مچ گئی- صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے فوری راپڈ ایکشن فورس(آر اے ایف) اور کے ایس آر پی جوانوں کو تعینات کر دیا گیا- حالات اب زیر قابو بتائے جا رہے ہیں -

اس دوران شیموگہ کے ایس پی جے کے متھن کمار اور دیگر پولیس افسروں نے متاثرہ علاقے کا دور ہ کیا اور احتیاط کے طور پر دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دئے ہیں - بتایا جاتا ہے کہ تھراؤ کے سلسلہ میں پولیس نے 10ملزموں کو تحویل میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے-

بتایا جاتا ہے کہ پولیس حکام نے علاقے کے ذمہ داروں سے باتی چیت کی اور ان سے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تعاون طلب کیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک سیکس اسکینڈل: اب پرجول ریونّا کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...