کرناٹک اور تمل ناڈو میں شیروں کیلئے اقدامات، سنسس اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے سرویس ٹرسٹ کا تعاون

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍دسمبر(ایس او  نیوز) سندرم کلیٹن لمیٹیڈ اور ٹی وی ایس موٹر کمپنی کا سماجی خدمات کا شعبہ سرینواس سرویس ٹرسٹ(ایس ایس ٹی) نے اپنی خدمات کو آگے بڑھاتے ہو ئے شیروں کی گنتی (سنس) کے کام میں تعاون کرتے ہو ئے 20 عدد سرچ لائٹس،100عددفینکس ٹی آر16سرچ لائٹس،25کیمرہ ٹریپس،12عدد جی ایس میموری کارڈس، 360رین کوٹ عملہ کے لئے،پروجکٹر اور دیگر آلات فراہم کئے ہیں۔ٹرسٹ کرناٹک اور تمل ناڈو میں شیروں کی حفاظت اور ان کے لئے محفوظ ٹھکانے بنا نے میں مدد کررہا ہے۔اس کے علاوہ جنگلی جانوروں کو پانی اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے تعاون کر رہا ہے۔اس ٹرسٹ نے کرنا ٹک میں 2021کے دوران شیروں کی حفاظت کے لئے57لاکھ روپئے کا سرمایہ لگا یا ہے،اس کے علاوہ ایس ایس ٹی ٹرسٹ کنزرویشن پروگرام کے لئے فیلڈ ڈائرکٹروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ سرینواس سرویس ٹرسٹ،بی آر ٹی ٹائیگر ریزرو میں جانوروں کی حفاظت کے کام میں تعاون کر رہا ہے۔ جس میں دورہ کرنے والوں کے لئے کیمپ 6جنگل میں ریسٹ ہاوز کی سہو لت،شکاریوں سے تحفظ اور قبائیلوں کے لئے آمدنی کے ذرائع بنا یا و غیرہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...